Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کےخلاف پرواک ودیگرعلاقوں‌میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

Posted on
شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹآئمز) تحفظ حقوق عوام اپر چترال کیطرف سے دی جانے والی کال کے مطابق اج اپر چترال کے مختلف علاقوں کے علاوہ گاوں پرواک میں بھی ٹھٹھرتی سردی اور ناموافق موسمی صورت حال کے باوجود بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.جسکی صدارت سابق وی سی ناظم اور سماجی شخصیت عید علی نے کی. جسمیں عوام کی کثیر تعداد کیساتھ مقامی عوامی نمائندوں اور تحریک حقوق اپر چترال کے ذمہ داران نے بھرپور انداز میں شرکت کی، اور گزشتہ کئی مہینوں سے جاری بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے محکمہ برقیات کی ناقص کارکردگی کے خلاف شدید نعرہ بازی کئے.اور ائندہ کے لائحہ عمل کیلیے بھی متفقہ طور پر قرار داد پاس کیا گیا جس کے مطابق محکمہ برقیات اور متعلقہ حکام کی ناقص کارکردگی اور موجودہ بجلی کی صورت حال برقرار رہی تو ضلع اپر چترال کے تمام عوام ، تحریک حقوق عوام اپر چترال کی کال پر لبیک کہتے ہوئے تین فروری کو بونی چوک میں جمع ہوکر تحریک حقوق عوام اپر چترال کے کیساتھ متفقہ طور پر فیصلہ کریں گے جسمیں پوری قوت کیساتھ لاگ ڈاوں اور احتجاج کے علاوہ مسلے کے حل اور بجلی کی مکمل بحالی ہونے تک دھرنا دینے اور ساتھ دوسری صورت میں اگلے لائحہ عمل کے طور پر گولین گول پاور ہاوس تک لانگ مارچ کی اپش بھی زیر غور رہیں گے.اور کسی بھی صورت گھروں کو واپس نہیں لوٹیں گے جب تک کہ عملی طور پر مسلہ کا حل عمل میں نہ لایا جاے..جسمیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور صورت حال کی ذمہ داری محکمہ برقیات، ضلعی، صوبائی اور وفاقی حکومت پر عائد ہوگی..
tahreeq huquq chitral protest 4 scaled

tahreeq huquq chitral protest 3 scaled

tahreeq huquq chitral protest 5 scaled

tahreeq huquq chitral protest 6 scaled

tahreeq huquq chitral protest 1 scaled


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31449