Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاوٹ کا خاتمہ اورمعیاری ادوایات کی فراہمی کیلئے سوات میں ڈویژنل فوڈ اینڈ ڈرگ لیبارٹری کا قیام

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے اوڈیگرام سوات میں ڈویژنل فوڈ اینڈ ڈرگ لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لیبارٹری کے قیام سے نہ صرف علاقے میں ملاوٹ مافیا کا خاتمہ اور معیاری ادوایات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے گی بلکہ صحت عامہ کا معیار مزید بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے صوبے میں اصلاحات کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں کی حالت یکسر بدل دی ہے اور اب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بڑے ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ اضلاع کی سطح پر بھی صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے، ہسپتالوں میں ہزاروں نئے ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے، جس سے عوام کا حکومت پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ اس کے ساتھ اضلاع کی سطح پر بنیادی صحت مراکز اور سول ڈسپنسریوں میں خدمات کی فراہمی کے لئے عملے سمیت تمام تر سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس سے اضلاع کے بڑے ہسپتالوں پر سے مریضوں کا بوجھ کم ہوگا اورانہیں اپنے علاقے ہی میں علاج کی بہترین سہولیات میسر آسکیں گی۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا سرکاری ہسپتالوں میں مزید ڈاکٹروں کی بھرتی بھی کی جارہی ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ہر شہری کیلئے معیاری علاج معالجہ ممکن بنایا جاسکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31441