Chitral Times

May 16, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

منشیات کے خلاف چترال پولیس کی ایک اورقدم، دیہی سطح پراصلاحی مہم چلانے کی اپیل

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اپر اور لوئر چترال میں پولیس افسران نے چترال کے مختلف جامع مسجدوں میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے نمازیوں سے اپیل کی ہے.
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے خطبات میں ضلع اپر اور لوئر چترال میں چترال پولیس کے آفسران نے نمازیوں سے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کی نشاندہی کے علاوہ دیہی سطح پر اصلاحی مہم چلانے کی اپیل کی .جبکہ ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض خان (PSP) نے شاہی مسجد چترال میں جمعہ کے خطبے کے دوران نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال ایک پرامن ضلع ہے اور چترال کے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں عوام چترال پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔ اس کے علاوہ گاوں کے سطح پر اصلاحی مہم چلائیں تاکہ چترال کے خوبصورت معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے ۔


شیئر کریں: