Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لیویزکی ریگولرپولیس فورس میں‌ادعام اورچترال چیمبرکیلئے 20ملین گرانٹ کی منظوری دیدی گئی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت کابینہ ہال پشاور میں منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا پولیس فیز۔(I)لیویزاور خاصہ دار فورسز کی ریگولر پولیس میں ادغام کی با قاعدہ منظوری دیدی۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے ترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت میں اختلافات کی خبریں بے بنیا د ہیں پاکستان تحریک انصاف میں کوئی گروپنگ نہیں، سیاسی پارٹیوں میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔وزیر اعلیٰ محمود خان بہترین کام کر رہے ہیں۔ فاٹا انضمام وہاں پر عدالتوں کے قیام اور پولیس کی تعیناتی اور بر وقت انتخابات کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کی کیسسز کے روک تھام کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے جس میں سخت سزائیں تجویز ہوں سخت سزاوٗں سے ایسے مائند سیٹ کا خاتمہ ممکن ہے۔

کا بینہ اجلاس کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں WSSC کے یوٹیلیٹی چارجز سمیت ملازمین کی تنخواہوں کی ادا ئیگی کیلئے جاری اخراجات میں 50 ملین کا اضافہ کیا گیا ہے اور 500ملین کی گرانٹ ان ایڈ کو1بلین تک بڑھایا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا فنانس ایکٹ2013ء کے تحت سروسز پر سیلز ٹیکس کیلئے اپیلٹ ٹریبیونل کے قیام کی منظوری دی گئی جس کے بعد سید انیس بخاری (District & Session Judge) خیبر پختونخوا اپیلٹ ٹریبونل کے ممبر ہوں گے جو ٹیکس اور سروسز سے متعلق امور کیلئے ان کی خدمات درکار ہو ں گی۔اُن کی خدمات تین سال تک ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ہوگی۔

صوبائی کابینہ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت محکمہ زراعت کے ایگریکلچر گریڈ۔17آفیسرکو 33فیصد سلیکشن گریڈ دینے کی منظوری دی۔اس فیصلے کے تحت غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں محکمہ خزانہ 40.26ملین روپے جاری کرے گا۔
صوبائی کابینہ نے قیدی محمد اکرام ولد سید کریم کی ATCمردان سے ATC پشاور میں ٹرائل کی منتقلی کی منظوری دی۔

جوینائل (کمسن بچوں) ایکٹ2018کے تحت جوینائل کورٹس کا قیام صوبائی کابینہ میں پیش کیاگیا اس قانون کا بنیادی مقصد جوینائل جسٹس سسٹم کو مزید موثر بنانا ہے۔صوبائی کابینہ نے اس کی منظوری دی جس کے تحت موجودہ ججز کوجوینائل ججز کے طور پرنامزد کیا جائیگا۔تاہم مستقبل میں ہر ضلع میں جوئینائل کورٹس کیلئے اعلیحدہ ججز کا تقرر کیا جائیگا اور جوینائل کیلئے جداگانہ جیلیں بنانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے 2 ہیلی کاپٹرزکی بہتر مرمت اور آپریشن کیلئے پاکستان ائر فورس (پی اے ایف) کے ساتھ معاہدے کی روشنی میں ضروری ترامیم کی منظوری دی جس میں نئی آسامیاں، تنخواہوں اور دیگر مراعات شامل ہیں۔
.
صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا سپیشل پولیس آفیسر (ریگولرائزیشن آف پولیس) بل2019ء کی منظوری دی جس کے تحت کنٹریکٹ یا فکسڈ پے پر بھرتی سپیشل پولیس افسران کی مدت میں توسیع کی منظوری دیدی ہے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ محکمہ جلد از جلد سپیشل افسران کی مستقلی کا کیس تیار کرے۔
.
صوبائی کابینہ نے چترال چیمبر آف کامرس کی بلڈنگ کی تعمیرکیلئے صوبے کو جاری بجٹ سے20 ملین سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی۔ضلع چترال بے شمار معدنیات،صنعتی میٹریل، زراعت، ٹورازم،پن بجلی کے وسائل سے مالامال ہے۔صوبائی حکومت ان وسائل سے استفادہ کرنے اور ضلع چترال کے عوام کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کی ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔اس اقدام سے ضلع چترال میں صنعتی ترقی کو فروغ ملے گی۔
صوبائی کابینہ نے مالی سال2019-20 کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے ججز کی پنشن کی ادائیگی کیلئے 472ملین روپے ریلیزکرنے کی منظوری دی۔

کابینہ نے سول پروسیجرکوڈ میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے عمل درآمد کو90دن تک ملتوی کرنے کی منظوری دیدی۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے منرل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی۔کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں مورخہ27جولائی2016 کا نوٹیفیکیشن منسوخ تصور ہوگا اور7ممبران پر مشتمل منرل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن اتھارٹی کی منظوری دی گئی جو منرل سیکٹر گورننس ایکٹ 2017 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
.
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف Prosthetic and orthotic سائنس ایکٹ1999ء کے تحت چیئرمین اور بورڈز آف مینجمنٹ کے ممبران کے نام صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کئے گئے۔مجوزہ تجاویز کی روشنی میں Prosthetic and orthotic کے شعبے سے پروفیسر ڈاکٹر محمد ایاز خان،ممتاز سوشل ورکر کومل یونس،قیصر جمال، محکمہ ہذا سے مسز عظمہ جبین اور جاوید غنی شامل ہیں۔کابینہ نے چیئرمین اور بورڈز آف مینجمنٹ کے ممبران کی منظوری دیدی۔
.
صوبائی کابینہ کوچیف سیکرٹری کی زیر قیادت سوات سرینہ ہوٹل کیلئے نئی لیز ایگریمنٹ کیلئے قائم کمیٹی نے سفارشات پیش کیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام پراسز کوقانون کے مطابق شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں سینئر وزیر عاطف خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جن کے ممبران میں وزیرقانون،وزیرخزانہ،ایڈوکیٹ جنرل اورمنیجنگ ڈائریکٹر KPPRA شامل ہیں۔
.
صوبائی کابینہ کوحکومت خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی 2018-19 کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔کابینہ نے اس تجویز سے اتفاق کیا کہ خیبر پختونخوا فنانس ایکٹ2013کے سیکشن۔103 کے تحت اتھارٹی حکومت کو ہر مالی سال کے آخری تین مہینے کے دوران سالانہ رپورٹ پیش کرے گی جس میں سٹیٹمنٹ آف اکاؤنٹ، گزشتہ سال کے کام کی نوعیت، مختلف سرگرمیاں اور اہداف اور اس کا حصول اور اتھارٹی کی مجموعی کارکردگی اور دیگر متعلقہ امور شامل ہوں گے۔صوبائی کابینہ نے اس کی منظوری دی۔
.
صوبائی کابینہ نے قبائلی اضلاع کیلئے قائم کنسلٹنٹ آفس کیلئے 5لاکھ روپے مہینہ ادائیگی کیلئے 3ملین روپے کی ex-post facto منظوری دی۔ کابینہ نے کنسلٹنٹ کیلئے (یکم جولائی2019سے 20جون 2020) تک توسیع دینے کی بھی منظوری دی۔
.
انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے سابقہ قبائلی اضلاع کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی سروسز کو مستقل کرنے کی منظوری دی۔کابینہ کی منظوری کے بعد یہ ملازمین پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ملازمین تصور ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سابقہ فاٹا کے تمام ملازمین کی ریگولرائزیشن کا بھی اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ جائزہ لے اور کابینہ کے سامنے پیش کرے۔
صوبائی کابینہ نے پشاور پریس کلب کی موجودہ گرانٹ 3ملین سے 6ملین روپے تک بڑھانے کی منظوری دی۔
.
کابینہ نے khyber Pakhtunkhwa Control of Narcotics Substance Act 2019 میں ترامیم کی منظوری دیدی جس کے تحت نارکاٹکس کنٹرول خصوصاً آئس نشہ کے تدارک کیلئے سخت اقدامات اور سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد یہ اختیارات صوبوں کو منتقل ہو گئے ہیں۔خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے سب سے پہلے اس سلسلے میں موثر قانون سازی کی۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے ممبرا ن کی استعداد کار میں اضافے کیلئے بیرون ملک دوروں کی منظوری دیدی۔
.
اسی طرح صوبائی کابینہ نے سینئر سول ججز کیلئے22گاڑیوں کی فراہمی، خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں پرائیویٹ ممبرز کی تقرری، خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے پر مبنی منیجمنٹ اینڈ انسنٹیوز سسٹم پر عمل درآمد، محکمہ خزانہ کفایت شعاری، اقدامات اور خیبر پختونخوا واٹر بل 2020ء کی منظوری بھی دی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
31364