Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی سپین میں جاری سیاحتی میلے میں شرکت

شیئر کریں:

5 روزہ بین الاقوامی سیاحتی میلے ”Fitur Spain” میں سیاحتی سٹالز اور انفارمیشن ڈیسک پر سیاحوں کو سیاحتی مقامات بارے معلومات فراہم کی گئیں،پاکستانی سفیر برائے سپین کا خیبرپختونخوا سیاحتی سٹال کا دورہ
.
صوبائی حکومت کی کوششوں سے صوبے میں سیاحت کی بہترین طریقے سے رونمائی ہوئی جس سے غیر ملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا، سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، ایم ڈی جنید خان
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سینئر صوبائی وزیر سیاحت محمد عاطف خان کے وژن کے مطابق بین الاقوامی سیاحوں کو صوبہ خیبرپختونخوا کی جانب راغب کرنے اور یہاں کے خوبصورت سیاحتی مقامات کی دنیا بھر میں رونمائی کیلئے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی سپین میں جاری 5 روزہ بین الاقوامی سیاحتی میلے ”FITUR SPAIN” میں شرکت، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان نے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے لگائے گئے سٹال پرمحکمہ سیاحت، ٹورازم کارپوریشن اور سیاحوں کو صوبے کے سیاحتی مقامات سمیت صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور سیاحتی سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کیں،اس موقع پر پاکستان کے سفیر برائے سپین خیام اکبر نے خیبرپختونخوا کے سٹال کا دورہ کیا، جہاں منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے سفیر خیام اکبر کو خیبرپختونخوا میں غیر ملکی سیاحوں اور سیاحت سے متعلق اب تک کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، اس موقع پر پاکستان سفیر خیام اکبر نے صوبائی حکومت اورٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی تعریف کی کہ جس طرح وہ یہاں براؤشرز، پمفلٹس اور ٹورسٹ انفارمیشن کیلئے آپریٹرز اور دیگر کو سہولیات فراہم کررہے ہیں اس سے نہ صرف یہاں پر ہمارے سیاحتی مقامات کی رونمائی ہو رہی ہے بلکہ ساتھ ہی پاکستانی کمیونٹی، ٹور آپریٹرز اینڈ ٹریول سمیت غیر ملکی سیاح بھی پاکستان دورہ کرنے میں خصوصی دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں، انہوں نے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے صوبے میں سیاحت کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ٹورازم کارپوریشن ہر سال باقاعدگی سے زبردست انداز میں اس فیسٹیول میں شرکت کرتا ہے اور سٹیج کی بہترین انداز میں سجاوٹ کرتا ہے جو کہ خود شہریوں کو اپنی جانب راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کی کوششوں سے صوبے میں سیاحت کی بہترین طریقے سے رونمائی ہوئی جس سے غیر ملکی سیاحوں نے نہ صرف خیبرپختونخوا کا رخ کیا بلکہ پاکستان کا شمار سیاحت کے بہترین ممالک میں ہوا، ہماری کوشش ہے کہ سال 2020 پاکستان میں ریکارڈ سیاحوں کی آمد کا سال ہو اور اس کیلئے بہترین انداز میں تیاری جاری ہے، پاکستانی سفیر خیام اکبر نے ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے سیاحتی میلے میں شرکت اور سیاحتی مقامات کی دنیا بھر میں رونمائی اور اقدامات کو سراہااور کہا کہ ایسے میلوں اور نمائش میں شرکت سے پاکستان اور صوبہ خیبرپختونخوا کا ایک اچھا ایمج دنیا کو جائے گا، حکومتی اقدامات اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی اور دیگر سہولیات سے سیاح پاکستان کا رخ کرینگے، پاکستان اورخصوصاً خیبرپختونخوا میں بے شمار سیاحتی مقامات ہیں تاہم ان کی رونمائی سے سیاح ان مقامات کی جانب راغب ہو سکیں گے، ٹورازم کارپوریشن نے بین الاقوامی سیاحتی میلے میں صوبہ کے سیاحتی مقامات کی رونمائی اور فروغ کیلئے سٹال سجایا ہے جہاں صوبہ کی سیاحت و ثقافت کے پمفلٹ، بینرز، براؤشرز اور دیگر اشیاء سجائی گئی ہیں تاہم ساتھ ہی ساتھ صوبہ کے سیاحتی مقامات کے متعلق بنائی گئی ڈاکومنٹری اور دیگر معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہے، خیبرپختونخوا سٹال پر گلگت بلتستان،کراچی کے ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس بھی موجود ہیں۔
tckp attended spain tourism 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31354