Chitral Times

Mar 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پراونشل پلاننگ افیسرز ایسوسی ایشن کی خبرکی وضاحت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) پراونشل پلاننگ افیسرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ایم اینڈ ای، اربن پالیسی یونٹ اور اسپیشل ڈیویلپمنٹ یونٹ اور دوسرے محکمہ جات میں مستقل ہونے والے افسران کا ایسوسی ایشن میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس افواہ کی سختی سے تردید کی گئی کہ ان افسران کی شمولیت سے موجودہ پلاننگ افیسرز ناخوش ہیں۔ منگل کے روز نشتر ہال میں ایسوسی ایشن کے صدر عادل صافی کے زیر صدارت منعقدہ جنرل باڈی اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ان محکمہ جات میں پلاننگ افسران کا پراونشل پلاننگ سروس کیڈر میں انضمام خوش آئند بات ہے اور یہ ایسوسی ایشن کی کامیابی ہے۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ وہ صوبے کی بہتری اور ترقی میں اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر فیصلہ کیاگیاکہ نئے ممبران کے لئے فوری طور پر ممبرشپ فارم اور کارڈز جاری کئے جائیں اور ایسوسی ایشن کے آئندہ اجلاسوں میں انہیں باقاعدہ طور پر مدعو کئے جائیں گے۔


شیئر کریں: