Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شدید برفباری میں بند مدکلشٹ روڈ اپنی مددآپ کے تحت ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

Posted on
شیئر کریں:

دروش (چترال ٹائمزرپورٹ ) حالیہ برفباری کے بعد چھ دنوں‌سے بند دروش مدکلشٹ روڈ کو علاقے کے رضاکاروں‌ نے اپنی مدد آپ کے تحت برف ہٹاکر ٹریفک کیلئے کھول دی . ذرائع کے مطابق مدکلشٹ روڈ گزشتہ چھ دنوں‌سے شدید برفبار ی کے بعد بند تھی کہ مدکلشٹ ولنٹئیرتنظیم کے سو سے زیادہ نوجوانوں ، مدکلشٹ ڈرائیور یونین اورمدکلشٹ میں‌تعینات پولیس کے جوانوں‌نے ملکر اپنی مدد آپ کے تحت دو فٹ سے زیادہ برف کو ہٹاکرمدکلشٹ روڈ ٹریفک کیلئے بحال کردی ہے. جس سے مختلف مکاتب فکر نے سراہا ہے .
madak lasht road reopen chitral 4

madak lasht road reopen chitral 3

madak lasht road reopen chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31234