Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپرچترال میں اجلاس طلب۔ تحریکِ تحفظ حقوق اپر چترال

Posted on
شیئر کریں:

بونی (ذاکرزخمی )‌ بجلی کی ناروا اور نا قابلِ برداشت لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحریکِ تحفظ حقوق اپر چترال کی کال پر کل 20 جنوری کو اپر چترال کی سطح پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیاگئا ہے ۔ جس میں‌آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا.
اس اجلاس کو موثر اور فیصلہ کن بنانے کے لیے حکمتِ عملی مرتب کرنے کے عرض آج تحریک کے اراکین کا ایک کارنر میٹنگ اپر چترال بونی میں منعقد ہوا جس میں بونی سے تعلق رکھنے والے اراکین نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اس بات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا کہ ہر سرما کے موسم میں مختلف حیلے بہانوں سے اپر چترال کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کی صورت میں سزا دی جارہی ہے جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے۔

اس سلسلے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اپر چترال سطح کے اس اجلاس میں موثر اور جامع فیصلہ کیا جائے گا جو کہ فیصلہ کُن ہوگا۔ یاد رہے کہ حالیہ شدید برف باری کے بعد اپر چترال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نا قابلِ برداشت حد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ جس سے صارفینِ بجلی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ اور عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے اگر اس مسلے کی حل کی طرف توجہ نہ دی گئی تو شدید ردِ عمل ظاہر ہونے کا حدشہ ہے. میٹنگ میں تنظیم کے سنئیر نائب صدر رحمت سلام لال، شاہ نظار لال، ریٹائرڈ صوبیدار میجر قربان علی،جنگ عظیم،نوجوان سیاسی و سماجی قیادت پرویز لال،سابق یو۔سی ناظم سلامت خان،سابق یوتھ کونسلر عبد الجبار،سابق کونسلر میر محمد میریؔ، امجد وغیرہ شریک تھے۔


شیئر کریں: