Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2020 مالم جبہ رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا، ضلعی انتظامیہ سوات اور سیمسنز گروپ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تین روزہ ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2020 مالم جبہ رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹورازم کارپوریشن کے عہدیداران، مارکیٹنگ منیجر سیمسنز گروپ ثمر سبین سمیت دیگر حکام موجود تھے،فیسٹیول میں آنے والے سیاحوں کیلئے خٹک ڈانس پرفارمنس سمیت رباب موسیقی، آرچری، سنو ہاکی، کرلنگ، سلالم، گائنٹ سلالم سکینگ، سکیٹنگ، سنو بورڈنگ، سنو ٹویبنگ،الپائن سکی، انڈر15 سکیٹنگ، سینئر سکیٹنگ، سنو ٹیوب سمیت دیگر کئی مقابلے منعقد ہوئے،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض محسود نے مالم جبہ کے سیاحتی مقام پر ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کو مبارک باد سمیت سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ 2020 کو ہم نے ملاکنڈ ڈویژن کو سیاحت کا سال مقرر کیا ہے، اس سال ملاکنڈ میں کئی ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو مدعو کیا جائے گا، ہماری توقع ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال سیاحوں کی آمد دگنی ہو گی کیونکہ کالام روڈ، ایکسپریس وے اور دیگر متعلقہ سڑکوں کی تعمیر سے اب سیاحوں کو یہاں آمد میں آسانی ہو گی، سیاحوں کی بہترین سہولیات کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ یہاں آنے والے سیاح کسی بھی قسم کی تکلیف کے بغیر سیر و تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں، انہو ں نے کہاکہ سوات آئے ہوئے تمام سیاح ہمارے مہمان ہیں ان کا خیال رکھنا ہماری زمہ داری ہے،انہوں نے مقامی لوگ سیاحت کے فروغ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاح یہاں کا روخ کرے اس سے آپ لوگوں کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوگا،فائنل مقابلوں میں الپائن کمبائنڈ سنو بورڈ مقابلوں میں ناظم شاہ نے پہلی، رضا اللہ نے دوسری اور حبیب اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، آئس ہاکی میں عصمت نے پہلی، احسان نے دوسری اور احمد علی شا ہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، گائنٹ سلالم انڈر10 مقابلوں میں حضرت عثمان نے پہلی، شافع نے دوسری اور مجاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، انڈر10 خواتین مقابلوں میں عضرہ نے پہلی، زبیدہ نے دوسری اور عائشہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، انڈر14 گائنڈ سلالم میں مجاہد نے پہلی، محمد شاہد نے دوسری اور حمزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سینئر مقابلوں میں زاہد حسین نے پہلی، صدیق نے دوسری اور شیر غنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Malam jabba winter festival concludes 1

Malam jabba winter festival concludes 3

Malam jabba winter festival concludes 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31224