Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

این ایچ اے کی غفلت اورمحکمہ ہیلتھ میں بھرتیوں‌میں مبینہ بے قاعدگیوں‌کے خلاف پریس کانفرنس

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال کے مسائل کے بارے میں گزشتہ دن ایک اہم پریس کانفرنس پشاور پریس کلب میں منعقد ہوا۔جس میں ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبرچترالی۔ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن۔امیر جماعت اسلامی اپر چترال و سابقہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال مولانا جاوید ۔ضلعی ترجمان جمعیت علماء اسلام چترال و سابقہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال حبیب الدین۔امیر رابطہ کمیٹی jui پشاور کے علاوہ جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کےاراکین اور علاقے عمایدین نے شرکت کی۔
.
منتحب نمایندگان نے لواری ٹنل کے دونوں اطرف برف باری کی وجہ سے روڈ کی بندش کی وجہ سے عریب عوام جو مشکلات کا شکار ہوئے انکی تمام تر ذمہ داری NHA اور عثمانیہ کمپنی پر ڈالی۔ایم این اے کا کہناتھا کہ میں انکے بارے میں حکومت کو بذریعہ استحقاق قومی سمبلی میں پیش کرکے اور قایمہ اسٹنڈنگ کمیٹی میں درحواست دی ہو۔ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی عفلت اور NHA سے منسلک کمپنی لاپراوہی کی وجہ سے عوام گزشتہ دنوں مشکلات کا سامنا کیا ان سے صوبائی حکومت کو اگاہ کیا ہوں۔اور راستے کی بندش کی وجہ سے چترال کے ممتاز قانوں دان کی موت واقع ہوئی۔انکی موت پوری چترالی عوام موت سے کم نہیں۔برف باری کی وجہ سے اپر چترال کے راستے بند ہیں۔سی اینڈ ڈبلیو اور ٹی ایم اے کے پاس بحالی کے لیے فنڈ موجود نہیں۔
.
گزشتہ برف باری کی وجہ سے چترال کے بجلی کا سسٹم درہم برہم ہے۔اپر چترال کے اکثر دیہات تاریکی میں ہے۔ٹرانسفامر کی مرمت کے لیے محکمہ کے پاس فنڈ نہیں ہیں۔
.
گزشتہ دنوںDHOنے محتلف کلاس فور کی خالی اسامیوں کی تعنیاتی نوکری برائے فروحت کرکے۔محکمہ کو بدنام تو کیا لیکن علاقے کے انتظامیہ کے لیے بھی بڑا مسلہ پیدا کرکے خود ضلع سے عائب ہے۔ان کلاس فور اسامیوں کو کھل عام فروحت کی گئی ہیں۔رشوت لیکر ایک ضلع کے سوئیپر کو دوسرے ضلع میں تعنیاتی کی ہے یہاں تک کہ ایک سوئیپر جو مردان سے کوعذی ہسپتال بھرتی کردی گئی ہے جوکہ ڈی ایچ او کا تعلق بھی مردان سے ہے۔
سابقہ ایم ایس کی جب ٹرانسفر کی بات ہوئی تو اس نے پابندی کے باوجود ایک ہی دن میں 19کلاس فور کی غیر قانونی طور پر بھرتی کرکے گیا ہے۔اور ساتھ DHQ ہسپتال چترال میں ایمبولنس کی تعداد تو کافی ہیں لیکن گزشتہ ہفتے ایک بچی کی ریفر پشاور کردی گئی تو ایمبولنس نہ ہونے کی وجہ سے ایک دن لیٹ ہونے پر راستے میں ہی موت کا شکار ہوگیا۔اور بااثر زاریع سے معلوم ہوا ہے کہ سابقہ MS نے ایک مہنے کے لیے 10لاکھ تک تیل کا حرچہ بناکر سرکاری رقم عیر قانونی استعمال کی ہے۔
.
منتحب نماینداگاں کا مطالبہ تھا کہ ان تمام پر انکوئری کرایا جائے اور DHO کے خلاف جوڈیشنل کمئٹی بناکر انکوئری کی جائے۔اگر ایسا نہ ہوا تو علاقے کی بدنظمی کےتمام تر ذمہ داری متعلقہ محکمہ پر ہو گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
31193