Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

17سال سے التواء کا شکار لوکل ایریاز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بل پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

تمام ضلعی ترقیاتی اتھارٹیز میں ایسی اصلاحات متعارف کیں جائیں گی جس سے ان اتھاریٹیز کو مزید منافع بخش بنانے میں مدد ملے۔ کامران بنگش
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات میں جاری تمام امور کو ایمرجنسی بنیاد پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام تک فلاحی منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد پہنچ سکیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے وژن کے مطابق صوبے کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں کے مطابق فلاحی صوبہ بنانا ہے۔ صوبے کے عوام نے ووٹ تبدیلی کے لئے دیا ہے اور محکمہ بلدیات اسی بارے شب و روز محنت کرتی رہے گی۔ 2002 کے بعد پہلی دفعہ صوبے میں محکمہ بلدیات کے ملازمین اور عوام تک ریلیف اور خدمات منظم طریقہ کار کے تحت پہنچانے کے لئے بہت جلد خیبرپختونخوا لوکل ایریاز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لا رہے ہیں جس سے عوامی سہولیات میں اضافہ ہوگا، ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے بھی خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے محکمہ بلدیات میں خیبرپختونخوا لوکل ایریاز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل میاں، سپیشل سیکرٹری معتصم بااللہ اور لوکل گورنمنٹ ریفارمز یونٹ کے انچارج خالد نے معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش کو مجوزہ ایکٹ بارے بریفنگ دی اورشق وار جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے متعلقہ بل کے حوالے سے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ بل کو فوری طور پر لاء ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ گفت و شنید میں لایا جائے اور جہاں کہیں قانونی سقم ہوں انہیں دور کیا جائے، جبکہ بل ایسا ہونا چاہئے کہ جس کے ذریعے بیوروکریسی اور وزاراء کی من مانیوں کو کم کیا جائے۔ کیونکہ گزشتہ 17 سال سے اس حوالے سے کوئی توجہ نہیں دی گئی لیکن اب اسے بہت جلد مکمل کرلیں گے۔ اس بل سے تمام ضلعی ترقیاتی اتھارٹیز میں ایسی اصلاحات متعارف کیں جائیں گی جن سے ان اتھاریٹیز کو مزید منافع بخش بنانے میں مدد ملے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31184