Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں ناراولوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے.. تحریک حقوق عوام اپرچترال

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) تحریک حقوق اپر چترال نے ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسب معمول بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کرکے واپڈا اور پیڈو نے اپرچترال کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں۔ پچھلے سال جب لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام نے آوز اٹھائی تو واپڈا حکام یہ جواز پیش کرتے رہے کہ لوڈ شیڈنگ کا سبب جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن میں نصب کیا گیا کم پاور والا ٹرانسفارمر ہے اور جب تک ہائی پاور ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا جاتا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بعد ازاں تحریک حقوق عوام کی بھر پور جدوجہد سے 7 میگاواٹ کا ٹرانسفارمر جوٹی لشٹ میں نصب کیا گیا اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ اب ہمیں لوڈ شیڈنگ کی عذاب سے مستقل نجات ملے گی مگر افسوس صد افسوس کہ ہمارے ساتھ دھوکا، نا انصافی اور منافقت کا سلسلہ جوں کی تو جاری ہے۔
.
ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کہاں سوئی ہے؟ ایم پی اے اور ایم این اے کدھر ہیں؟ کیاں عوام نے ان کو اسلیئے ووٹ دئے تھے کہ عوم کے مسائل میں اضافہ کریں؟ صوبائی حکومت، ایم پی اے اور ایم این اے بجلی کی حالیہ سنگین صورتحال کے متعلق اپنی پوزیشنیں واضح کریں۔
انھوں نے مزید کہاہے کہ آج واپڈا حکام سے یہ خبر موصول ہوئی کہ گولین گول بجلی گھر کی پیداوار صرف سات میگاواٹ رہ گئی ہے .

انھوں نے متعلقہ اداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سادہ لوح عوام کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے بصورت دیگربھرپوراحتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائیگاجس کی ذمہ داری متعلقہ اداروں‌پر ہوگی.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31179