Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج لاسپورروڈ سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا، اپرانتظامیہ کا شکریہ ..محمد شفیع

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپوٹ )‌ حالیہ شدید برفباری کے بعد اپرچترال کے تمام سڑکیں بند ہوگئی تھیں جن میں‌ متعدد سڑکیں‌کھول دی گئیں جبکہ بعض پر کام جاری ہے . محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال بونی مستوج روڈ کھولنے کے بعد مستوج لاسپورروڈ پر ہیوی مشینری پہنچاکر کام شروع کردیا ہے جہاں‌مختلف مقامات پر برفانی تودہ گرنے سے بند ہے . جبکہ اس سے پہلے چترال بونی، بونی موڑکھو اور بونی کے اندر کے روڈوں سے برف ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی گئی۔دوسرے مرحلے میں بونی تورکھواور بونی مستوج کے دشوارگزار راستوں سے برف ہٹا دی گئ جبکہ مستوج بروغل روڈ پر کام جاری ہے .
دریں اثنا تجار یونین بازار بونی کے صدر محمد شفیع نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکے جملہ اسٹاف اور خصوصاً ایکسین ریاض ولی شاہ کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ خصوصاً ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ائیندہ بھی عوامی مفاد کے کاموں میں اسی طرح دلچسپی لیتے رہیں‌گے جو جنگی بنیادو‌ں‌پر کام کرتے ہوئے سڑکیں کھول دیں۔ اور ساتھ تجار یونین بونی اپر چترال ار۔ای پیڈو کا بھی شکر گزار ہے کہ قلیل مدت میں بجلی کے نظام کو درست کرکے علاقے میں بجلی بحال کرکے علاقے کی ایک اور مشکل اسان کر دی۔ تجار یونین بونی اپر چترال ان تمام اداروں کے کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اور ان کا شکریہ ادا کرتی ہے

upper chitral snowfall and road clearence394 scaled

upper chitral snowfall and road clearence11mastuj4t scaled

upper chitral snowfall and road clearence11mastuj45 scaled

upper chitral snowfall and road clearence39 scaled

upper chitral snowfall and road clearence11mastuj4 scaled

upper chitral snowfall and road clearence11mastuj scaled

upper chitral snowfall and road clearence11 scaled

upper chitral snowfall and road clearence3 scaled

upper chitral snowfall and road clearence1 scaled


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31159