Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتقال پرملال، سابق ای ڈی اوایجوکیشن قاضی محبوب الہیٰ‌انتقال کرگئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف ماہر تعلیم اور سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر قاضی محبوب الٰہی مختصر علالت کے بعد بدھ کے روز 81سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہیں جمعرات کے روز چترال شہر کے نواحی گاؤں سین لشٹ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ان کے سوگواروں میں بیٹے محبوب سبحانی، ابوبکر، محبوب الحق، مسعود الحق، فرید ا لحق، اکرام الحق، منظور الٰہی اور رضوان الٰہی شا مل ہیں۔ وہ سابق ڈی سی حسین احمد کے چچا زاد بھائی اور جماعت اسلامی کے رہنما نثار احمد شاہنوی کے چچا تھے۔وہ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء اللہ اور فارن آفس کے اکاونٹس افیسر مطیع اللہ کے ماموں تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31115