Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹورازم کارپوریشن کا مالم جبہ ونٹر سپورٹ فیسٹیول 2020منعقد کرنے کافیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا، ضلعی انتظامیہ سوات اور دیگر کے باہمی اشتراک سے موسم سرما کے سپورٹس مقابلوں کا آغاز 17 جنوری سے مالم جبہ سوات میں ہو گا، مالم جبہ ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2020 سوات کی اختتامی تقریب 19 جنوری کو منعقد ہو گی، فیسٹیول میں سکینگ مقابلوں کیساتھ ساتھ الپائن سکی مقابلے، انڈر15 لڑکے لڑکیوں کے سکیٹنگ مقابلے، سینئر سکیٹنگ مقابلے، آئس ہاکی، کرلنگ مقابلے،سنو ٹیوب، پلے لینڈسمیت دیگر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان نے گزشتہ روز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ تین روزہ سوات ونٹرسنوفیسٹیول کے انعقاد کا مقصد مالم جبہ سیاحت کیلئے آباد کرنا ہے، خیبرپختونخوا سیاحتی لحاظ سے ملک کا بہترین صوبہ ہے ہماری کوشش ہے کہ موسم گرما کے ساتھ ساتھ موسم سرما میں بھی سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو بحال رکھتے ہوئے یہاں سیاحوں کیلئے سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے، مالم جبہ کا مقام سوات کے سیاحتی مقامات میں ایک خاصی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی اہمیت کومدنظر رکھتے ہوئے یہاں سیاحوں کو راغب کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے کہاکہ ٹورازم کارپوریشن کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ صوبہ کے سیاحتی مقامات زیادہ سے زیادہ آباد ہوں اور مقامی سیاحوں کیساتھ بین الاقوامی سیاح بھی ان مقامات کا رخ کرسکیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31080