Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حالیہ برفباری کے بعد حالات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے زیرصدارت اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

بونی (ذاکرزخمی) حالیہ شدید برف باری کے نتیجے میں اپر چترال کے موصلاتی نظام درہم برہم اور لوگ گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے ہیں۔ روڈوں سے لیکر بجلی کی نظام تک سب برف باری کے نذر ہوچکے ہیں۔ حالات کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے اور علاقے کے لوگوں کو فوری سہولت اور مشکلات سے نکالنے کے خاطر انتظامیہ اپر چترال متحرک ہے۔

اس سلسلے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین حالات سے از خود اگاہی حاصل کر نے کے خاطر اپر چترال کے مختلف جگہوں کا دورہ کرکے اپنے دفتر واقع بونی میں ایک ایمرجنسی میٹنگ کا انعقاد کیا۔جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان،ایس۔ڈی۔او محکمہ تعمیرات بونی تحصیل میونسپل آفیسر موڑکھو/ تورکھو محمد شفیق موجود تھے۔میٹنگ میں شدید برف باری کے بعد علاقے کی لوگوں کے امدو رفت کے مشکلات فوری طوری پر کم کرنے اور روڈوں کی بحالی کے سلسلے مختلف تجاویز پر گفتگو ہوئی۔ ایس۔ڈی۔او سی اینڈ ڈبلیو اپنی طرف سے کیئے ہوئے اقدامات سے اے۔ڈی۔سی کو اگاہ کیا۔ جسے اے۔ڈی،سی اپرچترال تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید اس میں تیزی لانے کی تاکید کی۔یاد رہے کہ حالیہ برف باری کے بعد اپر چترال کے اکثر روڈ بند ہوئے ہیں کہیں پر برفانی تودہ گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔اور جہاں باامرِ مجبوری سفر کیے جاتے ہیں وہ بھی خطرے سے خالی نہیں۔ اس سلسلے ٹی۔ایم۔اے موڑکھو/ تورکھو کو بھی ہدایت دی کہ ممکنہ وسائل بروئے کار لاکر علاقے کے لوگوں کو اس مشکلات سے نکالنے میں کردار ادا کریں۔ ٹی۔ایم۔او نے یقین دلایا کہ وہ اپنے متعلقہ دیہات میں ٹریفک کی نظام بحال کرنے کے لیے۔ بھر پور کوشش کرینگے۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اے۔ڈی۔سی آفس کو باخبر رکھا جائے۔ایس۔ڈی۔او سی اینڈ ڈبلیو اس موقع پر بتایا کہ مستوج اور موڑکھو روڈ پر برف ہٹانے کے لیے مشینری روانہ کر دی گئی اور برف ہٹانے کا عمل شروع ہے اور تورکھو روڈ کے لیے کل مشینری روانہ کردی جائیگی۔
snowfall upper chitral 8

snowfall upper chitral 7

snowfall upper chitral 6

snowfall upper chitral 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31071