Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا وفد ایران روانہ، چترال سے رضیت با اللہ بھی شامل

شیئر کریں:

لاہور( چترال ٹائمزرپورٹ ) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا وفد ایران روانہ ہوگیا وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کر رہے ہیں۔ وفد میں تمام مسالک کے ذمہ داران شامل ہیں۔ وفد میں چترال سے تعلق رکھنے والے ہدیتہ الھادی پاکستان کے نائب رہبر رضیت باللہ کو بھی شامل کیا گیا ہے وفد جنرل سلیمانی کی شہادت کے تعزیت کے علاوہ امریکہ کے ایران کیخلاف ہونے والے جارہیت پر اظہار یکجہتی اورساتھ ساتھ اس کے پاکستان پر پڑنے والے فرقہ وارانہ اثرات سے نمٹنے کیلئے لالحہ عمل تر تیب دے گا۔ وفد مختلف پروگرامات اور ایرانی حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
31067