Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے طول عرض‌میں‌برفباری،بجلی اوررابطہ سڑکیں بند، نظام زندگی مفلوج

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے طول وعرض میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران برفباری جاری رہنے کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں ڈیڑہ فٹ سے ذیادہ برف پڑنے کی اطلاعات آرہی ہیں جبکہ چترال شہر اور گردونواح میں ایک فٹ برف پڑ چکی ہے جبکہ برفباری کے نتیجے میں نظام زندگی مفلو ج ہوکر رہ گئی ہے۔ چترال کو ملک کو دیگر حصوں کے ساتھ ملانے والی لواری ٹنل کا اپروچ روڈ دونوں طرف سے بند ہوگئی ہے اور چترال شہر کو اپر اور لویر اضلاع کے مختلف وادیوں سے ملانے والی سڑکیں بھاری برفباری کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئے ہیں۔ پیر کے روز چترال بازار سنسان رہا جبکہ موٹر گاڑیوں کی ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر رہی۔ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابررہی جس کے ملازمین سڑکوں کی بندش کی وجہ سے دفاتر تک نہیں پہنچ سکے۔ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تریچ،کھوت، مڑپ، اویر، ارکاری، کریم آباد، گبور، بمبوریت، بریر اور رمبور کے علاوہ مداک لشٹ کی سڑکیں بند ہیں جن سے برف کی صفائی کاکام برفباری کے بند ہونے کے بعد ہی شروع کی جائے گی۔ چترال میں بجلی کی ترسیل بھی بند ہوگئی ہے جس سے ضلع چترال کے اکثر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ سردی کی شدت میں بھی زبردست اضافہ دیکھنے میں آئی ہے۔
دریں اثنا ڈی پی او چترال کے دفتر سے جاری ایک پریس میں مسافروں‌ کو ہدایت کی گئی ہے کہ لواری ٹنل کے دونوں‌اطراف شدید برفباری کی وجہ سے سڑک بند ہے تاہم ایڈمنسٹریشن اورچترال پولیس سڑک کھولنے کی کوششوں‌میں‌مصروف ہیں لہذا غیرضروری سفر سے گریز کریں.
chitral snow fall town2t

lowari snow chitral23

lowari snow chitral2

chitral snow fall scaled


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31056