Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس سال 2019میں‌تقریبا15من چرس اور12کلو افیون برآمدکی ، 346ملزمان گرفتار

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)‌چترال پولیس نے سال 2019 کی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے . جس کے مطابق سال 2019 میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کل 310 کیسز درج ہوئے اور کل 346 ملزمان کو گرفتار کیا ، جنکے قبضے سے 587.194 کلو گرام چرس ، 11.66کلو گرام افیون، 557لیٹر شراب اور 14 گرام ہیروئن برآمد کر لیے گئے ۔چترال پولیس کی مجموعی کارکردگی گزشتہ برسوں‌کی نسبت کئی گنا بہتر رہی .
ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان(PSP) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سال رواں میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاراوائی کی جائے گی چترال کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔منشیات فروش یا تو چترال چھوڑیں گے یا منشیات فروشی کا دھندہ ۔ چترال کی یوتھ کو ہم نے ہر صورت اس لعنت سے بچانا ہے ۔
.
دریں‌اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکرنے چترال پولیس خصوصا نوجوان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروسیم ریاض کی کارکردگی کو سراہتےہوئے کہا ہے کہ چترال پولیس اسی جذبے سے آئندہ بھی کام کریگی تاکہ منشیات کی لعنت سے نوجوان نسل کو بچایا جاسکے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31019