Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی کنسیشن اور ڈویلپمنٹ ایگریمنٹس کو حتمی شکل دے دی گئی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت خیبرپختونخوا کے اہم منصوبے رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی کنسیشن اور ڈویلپمنٹ ایگریمنٹس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ منصوبے پر بہت جلد ترقیاتی کام کا باضابطہ افتتاح کیا جائیگا، جو صوبے میں تیز رفتار صنعت کاری کے فروغ کےلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واضح کیاہے کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کوسازگارماحول دینے کے لئے پر عزم ہے ، اور اس مقصد کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جن میں صوبے میں مواصلاتی نیٹ ورک کی بہتری اور ویلنگ ماڈل کے ذریعے صنعتی صارفین کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی جیسے اقدامات بڑی اہمیت کے حامل ہےں۔ وہ وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں رشکئی سپیشل اکنامک زون کے لئے نظر ثانی شدہ کنسیشن ایگریمنٹ کی منظوری کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے محاصل میں اضافہ کے لئے صوبے کی سٹریٹیجک لوکیشن سے بھر پور استفادہ کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ، صوبے کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور اس کیساتھ ساتھ کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لئے بھی کوشاں ہیں۔ رشکئی سپیشل اکنامک زون صوبے میں سرمایہ کاری اور صنعت کاری کے تیز تر فروغ میں کلیدی کردار ادا کریگا۔ یہ منصوبہ خیبرپختونخوا اور چین دونوں کی حکومتوں کی توجہات کا مرکز ہے ، اس منصوبے کی تیز تر تکمیل ہماری ترجیح ہے۔ محمود خان نے کہا کہ رشکئی سپیشل اکنامک زون اس وجہ سے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے ، کیونکہ یہ صوبے کے وسط میں ایم ون پر واقع ہے۔ اس منصوبے کی تعمیر و ترقی سے صنعتوں کے فروغ کیساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ تفصیلات کیمطابق رشکئی سپیشل اکنامک زون ایک ہزار ایکڑ وسیع قطعہ اراضی پر قائم کیا جائیگا۔ منصوبے کے لئے بجلی کی فراہمی تین مرحلوں میں ممکن بنائی جائیگی۔ DDWPنے بجلی کی فراہمی کے لئے پی سی ون منظور کر لیا ہے ، جس کی لاگت 1825.79ملین روپے ہے ، جس کے تحت تین مرحلوں میں وفاقی حکومت 210میگاواٹ بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گی۔ دس میگاواٹ بجلی 29فروری تک فراہم کر دی جائیگی، جبکہ 70میگاواٹ بجلی دسمبر 2020تک اور باقی ماندہ 80میگاواٹ بجلی دسمبر 2021تک فراہم کی جائیگی۔ اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ رشکئی سپیشل اکنامک زون میں گیس کی فراہمی کے لئے بھی DDWPکے گزشتہ ماہ اجلاس میں پی سی ون کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جس کی لاگت 1203ملین روپے ہے۔ علاوہ ازیں سپیشل اکنامک زون تک رسائی کے لئے ولی انٹرچینج سے اکنامک زون کے زیرو پوائنٹ تک سڑکوں کی تعمیر کے پہلے مرحلے پر کام کا اجراءکر دیا گیا ہے۔ کنسیشن ایگریمنٹ کیمطابق رشکئی سپیشل اکنامک زون تین مختلف مرحلوں میں قائم کیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں 247ایکٹر رقبے کو ترقی دی جائیگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 355ایکٹر اور تیسرے مرحلے میں 399ایکڑ رقبے کی تعمیر و ترقی یقینی بنائی جائیگی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کی تعمیر کے دوران مزدوروں سمیت 80فیصد مقامی یعنی پاکستانی ورک فورس تعینات کی جائیگی۔
Meeting Rashakai Special Economic Zone


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30994