Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بنوں‌نے بیچلزز سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں نے بی اے/بی ایس سی/بی کام پارٹ IاورIIسالانہ امتحانات 2020کیلئے ریگولر، لیٹ کالج اور اور پرائیویٹ امیدواروں سے مقررہ فیس کی اصلی بینک رسید کے ہمراہ مقررہ امتحانی داخلہ فارموں پر درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس سلسلے میں امتحانی فیس اور داخلہ فارم، یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات میں جمع کرانے کیلئے آخری تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کیلئے نارمل فیس کے داخلہ فارم 10فروری 2020تک، لیٹ فیس 200روپے کیساتھ 21فروری تک، دگنی فیس کیساتھ 04مارچ تک اور تین گنا فیس کیساتھ 13مارچ 2020تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نا مکمل اور دیر سے موصول شدہ امتحانی داخلہ فارموں پر غور نہیں کیا جائیگا۔ جبکہ مذکورہ امتحانات جون 2020کے پہلے ہفتے میں شروع کئے جائیں گے۔ اس امر کا اعلان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30972