Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ‌کی خیبرپختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی کے قیام کیلئے اقدامات تیزکرنے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے خیبرپختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی (KPUMA) کے قیام کے لئے اقدامات تیز کرنے اور مجموعی لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اتھارٹی کے سروس اور ریگولیشن رولز کو محکمہ قانون سے جانچ پرک کرانے کے بعد متعلقہ فورم میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اتھارٹی کے قیام اور اس میں بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے اتھارٹی کے امور کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے مستقل بنیادوں پر منیجنگ ڈائیریکٹر کی آسامی پر بھرتی کے لئے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وہ وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں خیبرپختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے آٹھویںبورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا ، رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان ، آصف خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈی آئی جی ٹریفک ، سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ پشاور ، پروفیسر اربن اینڈ ریجنل پلاننگ یونیورسٹی آف پشاور ڈاکٹر اختر علی شاہ ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کو اتھارٹی کے قیام ، پیش رفت اور ٹرانس پشاور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو اتھارٹی کے بورڈ اور کمیٹی کے قیام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ کمیٹی میں محکمہ خزانہ ، لوکل گورنمنٹ ، ٹرانسپورٹ ، پی اینڈ ڈی، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ودیگر شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلع پشاور ایک تاریخی شہر ہے اس کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ پشاور کے شہریوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ خیبرپختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی کے قیام کوقوائد و ضوابط کے مطابق عملی جامہ پہنانے کے لئے ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


شیئر کریں: