Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قدرتی آفات اورعلاقے میں نشے کی لعنت سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ اورسول سوسائٹیزکی میٹنگ

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اور عمائدیں علاقے کی میٹنگ BLSO آفس میں منعقد ہوئی۔جس میں ناگہانی قدرتی آفات اور اس سے نمٹنے کی تیاری اور علاقے سے معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے تفصیلی گفتگوہوئی.۔ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ علاقے کے عوام کو بنیا دی سہولتوں کی فراہمی کے لئے انتظامیہ اپنی بساط کے مطابق کوشش کر رہی اور انشاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ مسا ئل حل ہوتے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ناگہانی آفات آنے کی صورت میں اپنے ولینٹر کو تیار رکھیں تاکہ بر وقت لوگوں کی مدد کی جا سکے.

.
انھوں‌نے مذید کہا کہ چترال کے لوگ بہت مہذب اور ان کی روایت بہت اچھی ہے ہمیں اچھی روایت کو قائم رکھنا چاہئے اور اپنے بچوں کو ان روایا ت کے اندر رہتے ہوئے پروارش کر نی چاہئے۔ڈی سی نے کہا کہ انتطامیہ اور عوام مل کر آنے والے نسل کو نشے کی لغنت سے محفوظ کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر تنظیمات کے نمائندے،سابقہ VC ناظمین اورخواتین موجود تھیں۔آخر میں منیجر BLSO شیر افضل نے ڈپٹی کمشنر اور شراکاء کا شکریہ ادا کیا۔


شیئر کریں: