Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد (چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی کابینہ کے فیصلہ کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ منگل کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں کمی کے علاوہ ادویات کی طے شدہ قیمتوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ قبل ازیں وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کے احکامات جاری کئے تھے۔ نوٹیفکیشن میں 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے
.
……………..
.
89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، ادویات کی قیمتوں میں کمی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا تسلسل ہے، ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا اطلاق فوری ہو گا،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا
.
اسلام آباد(آئی آئی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، ادویات کی قیمتوں میں کمی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا تسلسل ہے، ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا اطلاق فوری ہو گا۔ منگل کو وزارت صحت کی طرف سے ادویات میں کمی کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے جاری بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ادویات کی قیمتوں پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے وزارت صحت نے ادویات کی کمی کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں کمی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا اطلاق فوری ہو گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں دسمبر 2018 اور جنوری 2019 میں 300 سے 400 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ حکومت کی جانب سے 6 ماہ قبل قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جن ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ان میں ٹی بی،کینسر اور دل کی بیماریوں کی ادویات شامل ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
30911