Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت: سیپ اساتذہ کی مستقلی کے عمل میں تیزی لائی لاکر یکم فروری تک مکمل کیا جائے.وزیراعلیٰ‌

شیئر کریں:

گلگت(آئی آئی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکول ریگولیشن ایکٹ کو جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاکہ پرائیویٹ سکولوں کی بہتری میں حکومت بھی اپنا کردار ادا کرسکے۔ محکمہ تعلیم میں بنائے جانے والے انڈومنٹ فنڈ سے ایسے نادار اورمستحق قابل طلبا و طالبات کی مدد کی جائے گی جووسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔نئے سکولوں کی تعمیر اور سکولوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے محکمہ تعلیم جامعہ پالیسی تیار کرکے کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کرے۔ اساتذہ کی خالی آسامیوں اور سپیشل پے سکیل کے تحت منظور کئے جانے والے آسامیوں کو 15 دنوں میں ٹیسٹنگ سروس کو بھجوایا جائے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سیپ اساتذہ کی مستقلی کا عمل یکم فروری تک مکمل کیا جائے۔ سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ میں اضافے کیلئے ضلعی سطح پر انتظامیہ اور مقامی کمیونٹی پرمشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائے۔
.
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعلیم کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ سیپ اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے اسمبلی سے ایکٹ منظور ہوچکا ہے۔ ایکٹ کی روشنی میں سیپ اساتذہ کی مستقلی کے عمل میں تیزی لائی جائے اور یکم فروری تک مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے اقدامات تسلی بخش ہیں۔ بچوں کے انرولمنٹ میں اضافے کیلئے ضلعی سطح پر موسم سرما کے چھٹیوں کے دوران ضلعی انتظامیہ، مقامی افراد اور محکمہ تعلیم کے ذمہ داران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔
.
وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ تعلیم میں خالی آسامیوں اور سپیشل پے سکیل کے تحت محکمہ تعلیم کیلئے منظور کئے جانے والے آسامیوں کو 15دنوں میں ٹیسٹنگ سروس کو بجھوائی جائے۔ نئے سکولوں کی تعمیر اور سکولوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جامعہ پالیسی تیارکیا جائے اور کابینہ اجلاس میں حتمی منظوری کیلئے پیش کی جائے تاکہ نئے سکولوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے متعین کردہ معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں انجینئرنگ سیل کو فعال کرنے سے محکمہ تعلیم کے منصوبوں کے معیار اور رفتار میں بہتری آئی ہے۔ انجینئرنگ سیل کومزید فعال اور بہتر بنانے کیلئے محکمہ تعلیم کے انجینئرنگ سیل میں چیف انجینئرکی ڈپوٹیشن پر تعیناتی کی جائے گی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ انجینئرنگ سیل کے تحت تعمیر کئے جانے والے سکولوں اور دیگر منصوبوں کی سیونگ کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کو تفصیلی بریفنگ دی جائے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صوبے کے تمام سکولوں کے مسنگ فیسلٹیز کے حوالے سے کاغذی کارروائی کی جائے تاکہ وفاقی حکومت اور ڈونرز اداروں سے رابطہ کیا جاسکے۔ انڈومنٹ فنڈ کا قیام کا مقصد صوبے میں ایسے قابل طلبا و طالبات کی مدد کرنا ہے جو وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔ صوبے اب کوئی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والا طالب علم مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اعلی تعلیم سے محروم نہیں ہوگا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کی بہتری کیلئے پرائیویٹ سکول ریگولیشن ایکٹ جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاکہ صوبائی حکومت پرائیویٹ سکولوں کی بہتری میں اپنا کردارادا کرے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے لیکچرارز کے ٹائم سکیل پروموشن کے مسئلے کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔
.
……………….
.
وفاقی حکومت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کار آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے بھرپور فائدا اٹھائیں، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور
.
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کار آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے بھرپور فائدا اٹھائیں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا شمار دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے، گزشتہ سال 20 لاکھ سیاحوں نے گلگت بلتستان کارخ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو غیرملکی سرمایہ کار گروپ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔غیر ملکی سرمایہ کار آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے بھرپور فائدا اٹھائیں۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا شمار دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 20 لاکھ سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا۔ بابو سر ٹاپ ٹنل منصوبے پر پیشرفت جاری ہے۔ حکومت سکردو ایئر پورٹ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موسم سرما کے حوالے سے بھی سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ علاقے میں سکی انگ، آئس ہاکی اور جیپ ریلی جیسی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ بیرون ملک مقیم کشمیری آزادکشمیر میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں ترقی کی بہترین صلاحیت موجود ہے۔ سیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط اور عوام کو روزگارکے مواقع میسر آئیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
30907