Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رہائشی پلاٹوں کیلئےسرکاری ملازمین کی تنظیموں کے ساتھ مشاورت کیجائے۔چیف سیکرٹری

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)خیبر پختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے تحت رہائشی پلاٹوں اور گھروں کی فراہمی کیلئے تمام سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے ساتھ مشاورت کیجائے اور ملازمین کی تجاویز کی روشنی میں کام کو آگے بڑھایا جائے یہ مشاورتی عمل ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ اس امر کا فیصلہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی سربراہی میں سرکاری ملازمین کیلئے خیبر پختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے قیام کیلئے منعقدہ اجلاس میں ہوا۔ا اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ حسن محمود یوسفزئی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو محمداکبرخان، سیکرٹری اسٹبلیشمنٹ جمال الدین شاہ، سیکرٹر ی ایڈمینسٹر یشن ظاہر شاہ، سابقہ سیکرٹر ی عطاالرحمان، سابقہ سیکرٹر ی یوسف جمال، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے عمران وزیر اور مختلف کیڈرز کے سرکاری ملازمین کے نمائندہ گان ایڈیشنل سیکرٹر ی افسر علی شاہ، کاشف اقبال اور ظفر یوسفزئی نے شرکت کی۔ سیکرٹر ی ہاؤسنگ حسن محمود یوسفزئی نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے لیے اب تک تقریبا 88 ہزار ملازمین پورے صوبے سے اپلائی کر چکے ہیں جس کی سکروٹنی بعد میں کی جائے گی۔ سیکرٹری ہاوسنگ نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے لئے 30 سالوں میں 96 ہزار کنال زمین درکار ہے اور اس تناسب سے آئندہ 10سالوں میں 16 ہزار کنال زمین درکار ہو گی۔ حسن محمود یوسفزئی نے کہا کہ سب سے زیادہ سرکاری ملازمین نے پشاور میں پلاٹ اور گھر کے لیے اپلائی کیا ہے اس لیے پشاور میں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے لئے سب سے زیادہ زمین کی ضرورت ہے اور مختلف اضلاع میں زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ہاؤسنگ منصوبوں میں قبائلی اضلاع کے سرکاری ملازمین کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام پلاٹس اور گھر وں کو بغیر نفع ونقصان پالیسی کے تحت الاٹ کئے جائیں گے اور ملازمین آسان اقساط میں ادائیگی کر سکیں گے۔حسن محمود یوسفزئی نے اجلاس کو بتایا کہ خیبر پختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سے مختلف مراحل میں زیادہ سے زیادہ سرکاری ملازمین کو مستفید کیا جائے گاتاکہ تمام ملازمین کو رہائشی سہولیات اسانی سے مل سکیں۔ چیف سیکرٹری نے ہاوسنگ فا ؤنڈیشن کے قیام کیلئے اٹھائے جانے والے مثبت اقدامات پر سیکرٹری ہاؤسنگ حسن محمود یوسفزئی کی کارکردگی کو سراہا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30903