Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر انتظام خصوصی افراد کے منصوبے کی افتتاحی تقریب

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز ) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (BLSO) کے زیر اہتمام Enabling Differently Able خصوصی افراد کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب بونی میں منعقد ہوئی۔جس میں بڑی تعداد میں خصوصی افراد،سابقہ وویلج کو نسلز ناظمین و کونسلرز سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے ذمہ دارن اورمختلف مکاتب فکرکے کثیر افرد نے شرکت کی۔
.
پروگرام کا آغاز تلاؤت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد چیرمینBLSO سید سردار حسین شاہ نے مہانوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ BLSO کے وژن اور میشن پرروشنی ڈالی۔جبکہ منیجر BLSO شیر افضل نے USAID کے ایمبیسڈر فنڈ پروگرام،TDEA کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی۔
.
پراجیکٹ کوارڈنیٹر اخترا لدین نے پراجیکٹ کے مقاصد،Activitiesاور نتائج کے حوالے سے تفصیل سے بتایا۔انھوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنی ہے اور یہ پراجیکٹ بھی اس کی ایک کڑی ہے۔اس پراجیکٹ کے دوران خصوصی افراد کے لئے شناختی کارڈ بنوانے کے ساتھ ساتھ ان کو گورنمنٹ سوشل ویلفئیر اور اس مقصد کے لئے کام کرنے والے دوسرے اداروں کے ساتھ لنک کیا جائے گا۔
.
مقرریں جس میں سابقہ ADEO فیمل نورشابہ،سابقہ ڈسٹرکٹ کونسل ممبر حصول بیگم،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر جاوید احمد،گورنمنٹ سوشل ویلفر کا نمائندہ مختار علی،الخدمت فاؤنڈیشن اپر چترال کے صدر غلام مجتنی،تحصیل ممبرسفینہ،رحمت سلام لال،بور ڈ ممبر BLSOافضل قباد نے ادارے کی کاوشوں کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ BLSO حقیقی معنوں میں کمیونٹی ادارہ ہے جو تمام کام تنظیمات کے مشورے سے کام کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ تنظیمات کے ممبرا ن اپنی بساط کے مطابق اس کی مالی مدد بھی کرتے آئے ہیں۔اخر میں پراجیکٹ آٖفیسر نے تمام شراکاء کا شکریہ ادا کیا۔
Blso booni chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30893