Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت صوبے میں عوام کو پلاٹس اورگھرفراہم کئے جائینگے..وزیراعلیٰ‌

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت صوبے میں عوام کو پلاٹس اور گھر فراہم کئے جائیں گے، جس کے لئے منصوبہ بندی پر عملدرآمد ممکن بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے سی پیک سٹی نوشہرہ کے قیام کےلئے مجوزہ منصوبہ بندی پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ سی پیک سٹی نوشہرہ کے قیام کیلئے 40 ہزار کنال اراضی پہلے سے لی گئی ہے جبکہ باقی ماندہ 40 ہزار کنال اراضی بھی حکومت نے قبضہ میں لی ہے ، جس میں مقامی لوگوں کے چند ایک تحفظات ہیں جس کو متعلقہ حکام سے مل بیٹھ کر جلد حل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کی تکمیل جلد ممکن بنانے اور تمام پیچیدگیاں حل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اس حوالے سے دوبارہ اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ صوبے میں ہاو ¿سنگ منصوبہ بندی کے لئے وفاقی حکومت کے ماڈل کا جائزہ لیا جائیگا، جس کے بعد صوبے میں ہاو ¿سنگ پروگرام کے لئے قابل عمل منصوبہ بندی ممکن بنائی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے پشاور ماڈل ٹاو ¿ن ، ضلع ہنگو میں ہاو ¿سنگ پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تیز ترطریقہ کار وضع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاورمیں نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیمز ، سی پیک سٹی نوشہرہ اور پشاور ماڈل ٹاﺅن پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ قبائلی اضلاع اجمل وزیر ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ، ایس ایس یو ہیڈ صاحبزادہ سعید ، سیکرٹری ہاﺅسنگ حسن محمود، متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزو دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیمز کے تحت ہر پراجیکٹ کے حوالے سے مرحلہ وار کارکردگی، منصوبوں کی ذمہ داری اورٹائم لائن کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اس کے علاوہ اجلاس کو سی پیک سٹی نوشہرہ اور پشاور ماڈل ٹاﺅن پر پیشرفت کے حوالے سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت مکمل شدہ منصوبوں ، اہداف کے قریب منصوبوں اور جاری منصوبوں پر بھی بریفینگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم سوڑیزئی کیلئے سمری پہلے سے منظور ہو چکی ہے ۔ جبکہ بورڈ نے بھی اس کی منظوری دی ہے ۔ جس کے لئے پری پی ڈی ڈبلیو پی اسی مہینے کرائی جائے گی۔ اجلاس کو پشاور ماڈل ٹاﺅن پر پیشرفت کے بارے میں بتاتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ اس منصوبے کیلئے ایف ڈبلیو او کے ساتھ ایگر یمنٹ پہلے سے ہو گئی ہے اور سیکشن فور بھی نوٹیفائی کیا گیا ہے جبکہ منصوبے کی تکمیل کیلئے منصوبہ بندی پر عمل درآمد جاری ہے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کی تکمیل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ عوام کو سستی اقساط پر ہاﺅسنگ سکیم کے تحت پلاٹوں اور گھروں کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی ۔ ہمارا مقصد ہر شعبے میں عام آدمی کو سہولیات فراہم کرنا ہے ۔


شیئر کریں: