Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری پیر کے دن بھی جاری رہی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری پیر کے دن بھی جاری رہی ۔لواری ٹنل ایریے پر برفباری کے باوجود ٹریفک بحال رکھا گیا۔ تاہم مسافر گاڑیوں کو ٹنل اپروچ روڈ سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔ ڈی پی او چترال کی ہدایت پر چترال پولیس کے جوان گاڑیوں کو برف سے گزارنے میں مدد دے رہے ہیں۔اور مسافروں کی ہر ممکن خدمت کی جارہی ہے ۔ برفباری کے سبب ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی طرف سے لواری ٹنل کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیاگیا ہے۔جس کے مطابق لواری ٹنل ہلکی ٹریفک کیلئے صبح 4 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہے گی ۔ شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک بھاری گاڑیوں کیلئے کیلئے موقع دیا جائے گا۔جبکہ لواری ٹنل رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی ۔ برفباری سے سردی میں شدت آگئی ہے ۔ اور لوگوں کی نقل و حمل میں بہت کمی آئی ہے ۔ چوینج اپر چترال کے ریٹائرڈ صوبیدار میجر سلطان الدین نے ٹیلیفون پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ بالائی چترال میں سردی کا سابقہ ریکارڈٹوٹ گیا ہے ۔ اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئےہیں ۔ گیس بجلی اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں اضافے اورمنہ مانگے دام وصول کرنے سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ۔ جبکہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اس کے علاوہ ہیں ۔ درین اثنا عوامی حلقوں نے چترال پولیس کی طرف لواری ٹنل پر سخت سردی میں مسافروں کا خیال رکھنے اور ان کی مدد کرنے پر چترال پولیس کے جوانوں کی تعریف کی ہے ۔ اور ڈی پی او چترال وسیم ریاض کا شکریہ ادا کیا ہے ۔


شیئر کریں: