Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعظم ملاکنڈ ڈویژن میں بجلی بلوں پر ناجائز ٹیکس کی واپسی کا حکم دیں..عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال کے مختلف مکاتب فکر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں گیس صارفین سے لی گئی اضافی سرچارج اور ٹیکس صارفین کو واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے۔ملاکنڈکے19اضلاع میں 5اضلاع میں قدرتی گیس نہیں ہے جب سہولت نہیں تو بل بھی نہیں۔وزیراعظم کی خدمت میں گذارش ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع لوئر چترال،اپر چترال،اپر دیر،بونیر،شانگلہ وغیرہ میں بجلی کے بلوں پر چار اقسام کے جو ٹیکس لئے جاتے ہیں۔ان کی واپسی کا حکم بھی صادر کریں۔ انھوں‌نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن اور خصوصاًچترال کے بجلی صارفین پچھلے ڈیڑھ سالوں سے سراپا احتجاج ہیں جنرل (ر) پرویز مشرف،آصف علی زرداری اور میاں محمدنواز شریف نے چترال کے صارفین کوجورعایت دی تھی وہ بھی واپس لی گئی ہے۔دوکمروں پر مشتمل گھر میں مقیم ایک غریب گھرانے کو2016ء میں 100سے300روپے کا بل آتا تھا۔2018میں بجلی کی فی یونٹ کی قیمت بڑھائی گئی اب اُس غریب گھرانے کو تین سے پانج ہزار روپے کا بل آتا ہے۔ اصل بجلی کی قیمت ایک ہزار سے دو ہزار روپے ہوتی ہے۔دو سے چار ہزار روپے اس میں اضافی سرچارچ،فیول ایڈجسٹمنٹ یا ٹیکس وغیرہ کی مد میں لیا جاتا ہے۔یہ کھلی بدمعاشی ہے ملاکنڈ ڈویژن کے ممبران پارلیمنٹ کو اس پر بھرپور احتجاج کرنا چاہیئے۔ورنہ عوام سڑکوں پر نکل آئینگے پھر واپڈا کو عوام سے کوئی نہیں بچاسکے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30871