Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محسنِ چترال ریٹائرڈ جنرل مشرف کے حق میں تجار یونین بونی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی

Posted on
شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) جمعہ کے نماز کے بعد تجار یونین بونی اپر چترال کی کال پربرفباری کے باوجود ایک احتجاجی ریلی بونی بازار میں نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت صدر تجار یونین بازار بونی محمد شفیع کر رہے تھے۔ ریلی میں شریک شراکاء ہاتھ میں پرویز مشرف کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے.
جس میں پرویز مشرف زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے. ریلی چوک بونی پہنچ کر صدر تجار یونین محمد شفع کی خطاب کے بعد اختیتام پذیر ہوئی.
.
محمد شفیع نے اپنے خطاب میں کہا کہ محسنِ چترال اور فخر پاکستان ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے پرنظرثانی کی جائے۔ جو کسی طرح غدار نہیں‌ہوسکتے۔ انھوں نے کہا کہ جنرل مشرف کی چالیس سالہ خدمت کو بہ یک جنبشِ قلم مسترد کرنا انصاف کا تقاضا نہیں اس لیے مطالبہ کرتے ہیں۔کہ سپریم عدالت اس کیس کو نظر ثانی کرکے محسنِ چترال کو باعزت باری کریں۔ انھوں‌نے کہا کہ چترال کے عوام اپنے محسن کے ساتھ کھڑی ہے اور وقت انے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
chitral general musharaf rally booni 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30793