Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیاحتی مقامات تک جانے والے سڑکوں پر ریسٹ ہاوسزو دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی،

Posted on
شیئر کریں:

آنے والے سیزن سے پہلے سیاحتی مقامات تک جانے والے سڑکوں پر ریسٹ ہاوسز، ٹک شاپس اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی، سینئر وزیر عاطف خان۔
گلیات، ناران اور سوات میں فوڈ سٹریٹ اور واک ٹریکس بھی سیزن سے پہلے بنائیں جائیں گے،
محکمہ مواصلات ترجیحی بنیادوں پر سیاحت اور کھیل کے منصوبوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے تاکہ اگلے سیزن پر سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر عاطف خان نے کہاہے کہ آنے والے سیزن سے پہلے سیاحوں کی سہولت کے لئے تمام سیاحتی مقامات تک جانے والے سڑکوں پر ریسٹ ہاوسز، ٹک شاپس سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائینگی اسکے علاوہ سیزن سے پہلے ناران، گلیات اور سوات میں فوڈ سٹریٹ اور واک ٹریک کی تعمیر یقینی بنائی جائیگی۔ یہ فیصلہ سینئر وزیر عاطف خان کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری سیاحت کامران رحمان، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک اورمحکمہ مواصلات کے انجینئرز اور ایکسئین سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔سینئر وزیر کو ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں کھیلوں، سیاحت اور ارکیالوجی کے جاری اور نئی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔سینئر وزیر نے محمکہ مواصلات کو ہدایت کی کہ سیاحت اور کھیل کے تمام منصوبوں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ اگلے سیاحتی سیزن پر سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔سینئر وزیر نے ارباب نیاز سٹیڈیم پر جاری کام اور قیوم سٹیڈیم کی تزئین و آرائش بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ارباب نیاز سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جارہا ہے جس پر 1 ارب 35 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔سینئر وزیر نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کے لئے 18 ارب روپے کے ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے ضم شدہ اضلاع میں سپورٹس کمپلیکسز کے لئے جلد ازجلد جگہوں کی نشاندہی کرکے تعمیراتی کام شروع کیا جائے، سینئر وزیر نے محکمہ سیاحت اور مواصلات کے حکام پر زور دیا کہ 14 نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر بھی اگلے سیزن سے پہلے یقینی بنائی جائے جس کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سینئر وزیر نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں ریسٹ ہاوسز، ہوٹل اور سیاحتی مقامات بھی بنائیں جائیں گے۔


شیئر کریں: