
چترال میں پلے گراونڈز تعمیرکئے جائیں ، پشاورمیں چترالی نوجوانوں کا احتجاج
پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کی صوبائی چیمپئن فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوںکے ساتھ چترال کے نوجوانوں نےپشاور میں ایک احتجاج ریکارڈ کیا جس میں چترال خصوصا اپرچترال میںپلےگراونڈز نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیاگیا. احتجاجی مظاہرین پلے کارڈ اوربینرز اُٹھارکھے تھے جس میں کم از کم دو پلے گراونڈز تعمیرکرنے کے مطالبے درج تھے. اس موقع پر گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کی چیمپئن ٹیم کے کوچ سعید انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے نوجوانوںمیں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگرکمی ہے تووہ مواقع اورگراونڈز کی ہے انھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپراورلوئیر چترال میں ایک بھی مناسب پلے گراونڈ نہیں لہذا وہاں پلے گراونڈز تعمیرکئے جائیں. انھوںنے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اپر چترال میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر موجود نہیں لہذا فوری طور پر یہ اسامی پُرکی جائے اورچترال کے نوجوانوںکو موقع دیا جائے.