Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نئے سال کے آمد کے موقع پر اسلامیہ ماڈل کالج برنس میں تقریب

Posted on
شیئر کریں:

برنس (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ اسلامیہ ماڈل کالج برنس میں نئے سال کی تقریب اور پری بورڈ ایگزام رزلٹ ڈے ایک ساتھ منایا گیا۔ سابق ایم پی اے اور جمعیت علماء اسلام‌کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ‌صدارت محفل پرنپسل یاسر شہید ہائیر سکینڈری سکول اقبال الدین تھے۔ ان کے علاوہ ڈائریکٹر اسلامیہ ماڈل کالج پروفیسر محمد نظار ، سابق ڈسٹرکٹ سپرٹنڈنٹ ایجوکشن لطیف الرحمن پروفیسر فرمان، پروفیسر افتاب پروفیسر حسین اللہ، فضل ہادی و مشتہیدالدین ایڈوکیٹ اسدالرحمن اور اقرارالدین خسرو سمیت علاقے کے علمی شخصیات نے شرکت کی۔
.
پرنسپل‌ رفیع اللہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کی میزبانی سٹوڈنٹس فہیم اللہ کر رہے تھے۔ مختلف طلبہ نے تقریر لطیفے اور اشعار پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کئے۔ کالج کے لیکچرر عاطف الرحمن نے پری بورڈ ایگزام کے رزلٹ کا اعلان کیا اور مہمانوں نے طلبہ میں میڈلز تقسیم کیے۔ مولانا سعادت الرحمن اور اس کے ننھے بیٹے موغوب الرحمن نے نعت شریف پیش کیے. مولانا سعادت نے اپنی تقریر میں مہمانوں کا شکریہ‌ ادا کیا اور کالج کے ساتھ عدم تعاون پر دوست پروفیسرز سے شکوے بھی کیے۔
.
اقرارالدین خسرو نے اپنی تقریر میں مہمانوں سے درخواست کی کہ علاقےمیں علم کی شمع کو روشن کرنے لیے صاحب استطاعت حاضرین نادار طلبہ کیلیے ایک ایک سکالر شپ کا اعلان کریں ۔ مہمان خصوصی مولانا عبدالرحمن اور پرنسپل اقبال الدین نے بھی اپنے خطاب میں محنت کی عظمت پر زور دیا۔ اقبال الدین نے سب سے زیادہ حاضر ہونے والے طلبہ کو نقد انعامات بھی دیے۔
کالج کے ڈائریکٹر پروفیسر حسین اللہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کالج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ محفل کے اختتام پر نیے سال کا کیک بھی کاٹاگیا۔ اور پرلطف عشاییے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
islamia college barenis 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30708