Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گزرے سال 2019میں ہم نے کیا کھویا؟ کیا پایا؟۔ خطیب مولانا خلیق الزمان

Posted on
شیئر کریں:

چترال (ارشاد اللہ شاد) خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل نے نئے سال 2020کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ 31دسمبر 2019کا آخری سورج غروب ہوگیا اور نیا سال 2020نئی خوشیوں اور نئی خواہشوں کے ساتھ طلوع ہوگیا۔ سوچنے کی بات یہ نہیں کہ آنے والے نئے سال میں ہم کیا کریں گے بلکہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہم نے گزرے ہوئے سال میں کیا کیا؟ کیا کھویا؟ کیا پایا؟ کسی غریب کی مدد کی؟ حقوق العباد کا خیال رکھا؟ عبادت میں کوتاہی تو نہیں کی؟ کسی کا دل تو نہیں دکھایا؟ ماں باپ کی خدمت کی؟ کتنے اچھے کام کئے؟ وغیرہ۔اگر ان سب سوالات کا جواب ہاں میں ہے تو اس نئے سال میں یہ سب کچھ کرنا ہوگا۔ اگر نہیں ہے تو نئے سال میں ہمیں اپنی ان غلطیوں کو سدھارنا ہوگا اور اپنی غلطیوں کی توبہ کرکے اچھے اور نیک کام کرنے ہونگے۔انہوں نے نئے سال کی آمد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال 2020پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن اور سلامتی کا سال ہو، پاکستان میں غربت، مہنگائی،بے روزگاری اور جہالت کا خاتمہ ہواور ہر طرف امن ہی امن ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو نئے سال پر نئے نئے اور اچھے اچھے کام کرنے چایئے اور خاص کر پاکستان کی بہتری، تعمیر و ترقی اور اچھائی کیلئے نیکی کے فروغ اور برائی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنے چاہئے۔بہتر تو یہ ہے کہ نئے سال کی خوشی کے ساتھ اسے سال گزشتہ کے احتساب کے طور پر منایا جائے تاکہ معلوم ہو کہ کیا کھویا؟ کیا پایا؟۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ والسلام


شیئر کریں: