Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے نوجوانوں کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سینئر وزیر عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ نوجوانوں کو نہ صرف سرمایہ فراہم کیا جائیگا بلکہ انکی کاروباری تربیت بھی کی جائیگی۔3 بلین روپے ضم شدہ اضلاع جبکہ 2 بلین روپے صوبے کے دیگر آضلاع کے نوجوانوں کو فراہم کئے جائینگے۔خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے اور اس سلسلے میں نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے لئے 5 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر نے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کے سلسلے میں بینک آف خیبر کے اعلی حکام سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں سیکرٹری سیاحت کامران رحمان، منیجنگ ڈائریکٹر جنید خان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لئے طریقہ کار اور حکمت عملی سمیت دیگر امور پر تبادلہ ہوا۔سینئر وزیر نے کہا کہ 3 بلین روپے ضم شدہ اضلاع جبکہ 2 بلین روپے صوبے کے دیگر اضلاع کے نوجوانوں کو فراہم کئے جائینگے تاکہ نوجوان معاشی طور پر مستحکم ہوسکیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔ سینئر وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے لئے نہ صرف سرمایہ فراہم کیا جائیگا بلکہ انکی باقاعدہ کاروباری تربیت بھی کی جائیگی تاکہ نوجوان کامیابی سے اپنے کاروبار کو آگے بڑھاسکیں اور دوسرے نوجوانوں کو بھی باروزگار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سطح پر شروع کئے گئے پروگرام “کامیاب جوان” کے تحت نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے بھی سرمایہ فراہم کیا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30694