Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ذوالفقارالملک ڈی. ای. او. اپر اورمظفرعلی خان ڈی. ای. او. لوئیرچترال تعینات

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) صوبائی حکومت کی نئی پالیسی کے تحت دو سال سے زائدایک ہی پوزیشن پررہنے والے افسران کو فوری ٹرانسفرکرنے کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے متعدد افسران کے تبادلوں‌اورتعیناتیوں‌کے احکامات جاری کی ہے . جن میں‌ لوئراوراپرچترال کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز بھی شامل ہیں. اورساتھ ٹیچنگ کیڈرکے تمام افسران کو بھی مختلف سکولوں‌میں‌تعیناتی کے ساتھ ہر ضلع میں منیجمنٹ کیڈر کے افسران بحثیت ڈی ای اوز تعیناتی کی گئی ہے . محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ڈی ای اومردان ذوالفقارالملک کوڈی ای اواپرچترال کی خالی پوسٹ پر تعیناتی کی گئی ہے . جبکہ اس سے پہلے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرمحمودغزنوی کو یہ اضافی ذمہ داریاں‌سونپ دی گئی تھیں. اسی طرح لوئیر چترال میں‌ مظفرعلی خان کو ڈی ای اومقررکیا گیا ہے . اورسابق ڈی ای اواحسان الحق کو بحثیت پرنسپل گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول شاگرام تعینات کیا گیا ہے.
DEOs transfer order


شیئر کریں: