Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے 29 اضلاع میں کل 61 پناہ گاہیں قائم کی گئیں..پی ایم آریو

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا میں بے گھر افراد کو سردی کی شدت سے محفوظ کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی خصوصی احکامات کی روشنی میں اس وقت صوبے کے 29 اضلاع میں کل 61 پناہ گاہیں قائم کی گئیں ہیں۔ جن میں بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کے لئے گرم بستروں کے علاوہ کھانے پینے کے بھی مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ (پی ایم آر یو) سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع ایبٹ آباد، باجوڑ، بٹگرام، ہنگو، کرک، کوہاٹ، لوئیر کوہستان، لوئیر چترال، ملاکنڈ، مانسہرہ، مہمند، اپر کوہستان، اور دیر اپر میں ایک ایک، ضلع چارسدہ، خیبر، کرم، لکی مروت، مردان، اورکزء اور ٹانک میں دو دو، ضلع ڈی آئی خان، ہری پور، لوئیر دیر، لوئیر دیر اور نوشہرہ میں تین تین، ضلع صوابی میں چار جبکہ ضلع پشاور اور بونیر میں پانچ پانچ پناہ گاہیں قائم کی گئیں ہیں۔ گزشتہ رات (30دسمبر 2019) ان 61 پناہ گاہوں میں مجموعی طور پر 911 افراد کو قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی گئیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30681