Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جے یوآئی کےسابق امیرمولانا سعید اللہ کی وفات پرتعزیت کیلئے مولانا عطاء الرحمن کا دورہ چترال

Posted on
شیئر کریں:

دروش(چترال ٹائمزرپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن نے جمعیت علماء اسلام کے سابق امیر مولانا سعیداللہ کی وفات پر تعزیت کے لئے ہفتے کے روز چترال کا دورہ کیا۔ انہوں نے مولانا سعیداللہ مرحوم کے فرزند مولانا نقیب اللہ رازی کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں مولانا عطاء الرحمن نے مدرسہ قاسم العلوم درو ش میں مولانا سعید اللہ مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے لئے مولانا سعید اللہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکابرین کی محنت اور قربانیوں کی بدولت جمعیت علماء اسلام ایک مضبوط قوت بن چکی ہے۔
.
اس موقع پر جے یو آئی چترال کے امیر مولانا عبدالرحمن اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ بعد ازاں مولانا عطاء الرحمن نے کیٹیگری ڈی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز کی عدم دستیابی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سینٹ میں اس حوالے سے آواز اٹھائینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30636