Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہمیں روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید طرز تعلیم سے بچوں کو روشناس کرانا ہوگا.ڈاکٹرعلی نواب

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ ڈاکٹر علی نواب نے کہا ہے کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں وہی طریقہ تدریس جاری ہے جو آج سے 40 سال پہلے ہمیں پڑھائی جاتی تھی اور ڈگریوں کو اہمیت نہیں دی جاتی ہے بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ آپ میں صلاحیت کتنی ہے.لہذا صلاحتیوں‌کو نکھانے اور نئے چیلینجزسے نمٹنے کیلئے روایتی طرز تعلیم سے ہٹ کر جدید طرز تعلیم سے بچوں کو روشناس کرانا ہوگا۔ تا کہ وہ انے والے وقت کے چیلنزز کا آسانی سے مقابلہ کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہارانھوں‌نے دی لیڈرز ہوم چترال میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. جس میں کثیر تعداد میں والدین اور دوسروں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں سکول کے طلباء نے مختلف سرگرمیوں میں اپنی قابلیت کا مظاہرہ کر کے حاضریں کو محظوظ کیا.

ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تاج الدین شرر نے سالانہ کارکرگی اورسکول میں جاری تعلیمی عمل اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی انھوں نے سکول میں مروجہ نئے طریقہ ہائے تدریس اور طلبہ وطالبات کے اکتسابی عمل کے جائزوں کے حوالے سے سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی ۔انھوں نے سکول میں تدریسی عمل کو موثر بنانے کے لئے معاملات کے موثر استعمال اور طلبہ اور طالبات کے علمی اور ذہنی نمو کے لئے موذوں تدریسی ماحول کی اہمیت پر زور دیا۔

leader homes chitral 3
leader homes chitral 1

leader homes chitral 4

 


شیئر کریں: