Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دنین چترال میں آتشزگی، رہائشی مکانات کی ایک منزل جل کرخاکستر

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال دنین کے مقام پرعزیز الرحمن نامی شخص کے دومنزلہ مکان کے فرسٹ فلور میں ہفتہ کے دن سہ پہرکے قریب اچانک آگ بھڑک اُٹھی جودیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں‌لے لیا. اورآگ کے شعلے ودھواں دوردورتک دیکھائے دینے لگے. جس کی اطلاع ریسکیو 1122 چترال کو ملتے ہی ریسکیو 1122 چترال اورTMAچترال کے فائر فائٹرز فوراًموقعے پر پہنچے اور آگ پر قابو پاکر گراؤنڈ فلور کو آتشزدگی اور نقصان سے بچالیا.جبکہ فرسٹ فلورپرکافی مقدار میں لکڑی استعمال ہوئے تھے جن کے جل جانے سے کافی نقصان ہوا. آگ لگنے کی وجہ فلحال معلوم نہ ہوسکی تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ بچوں‌کی شرارت بتائی گئی.
فائر فائٹگ میں ریسکیو 1122 چترال کے منی فائر ٹرک، واٹر باؤزر تین فائر فائٹرز اور TMA چترال کی فائر ٹرک نے حصہ لیا. جن کی بروقت کاروائی کو لوگوں نے سراہا. یادرہے کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ ڈسٹرکٹ جیل دنین کے قریب اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس کے پشت پرواقع بلڈنگ میں پیش آیا ہے.
house cought fire danin chitral

house cought fire danin chitral1

house cought fire danin chitral3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30524