Chitral Times

Mar 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف پوسٹوں کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف پوسٹوں کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جو 13جنوری 2020 سے 17جنوری2020تک پشاور کے مختلف مراکز میں دو سیشنز میں منعقد کئے جائیں گے۔ امتحانی مراکز اور رول نمبرز کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹwww.kppsc.gov.pkپر جلد ہی اپ لوڈ کر دی جائیں گی۔ امیدوار ٹیسٹ سے پہلے مذکورہ ویب سائٹ سے متعلقہ امتحانی مراکز کیلئے اپنے رول نمبرز۔ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ کسی امیدوار کو انفرادی طور پر رول نمبر سلپ /لیٹر جاری نہیں کیا جائیگا۔ اگر کسی امیدوارکو ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے اپنے ٹیسٹ سے متعلق معلومات موصول نہ ہوں تو وہ کسی بھی دفتری یوم کار کو مذکورہ دفتر سے ٹیلی فون نمبرز:۔ 091-9212976, 091-9214131, 091-9213750, 091-9212897 اور ایکسٹینشن نمبر (102) 091-9213563سے اس سلسلے میں تصدیقی معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ امتحانی ہالوں میں موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک آلات اور بستے وغیرہ لے جانے اور انکے استعمال پر سختی سے پاپندی ہے۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پبلک نوٹس کے ذریعے کیا گیا۔


شیئر کریں: