Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پہاڑوں‌کی تحفظ اورترقی کے حوالے کالاش ویلی میں‌پراجیکٹ کی اورنٹیشن ورکشاپ

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) ناردرن ایریاز میں پہاڑوں کے تحفظ اور ان کو مربوط ترقی دینے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کے اشتراک سے شروع ہونے والے پراجیکٹ (پروموٹنگ انٹیگریٹڈ ماونٹین سیفٹی ان ناردرن پاکستان ) کا اورینٹیشن ورکشاپ گذشتہ روز کالاش ویلی بمبوریت کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔جس میں چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی ، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سرٹ ٹیم کے ممبران نے شرکت کی ۔ جبکہ اے کےپی بی ایس کی طرف سے پلاننگ آفیسر فدا حسن ، ٹریننگ آفیسر رحیم امان شاہ اور شگفتہ موجود تھے ۔
.
ورکشاپ میں فدا حسن نے چترال میں رونما ہونے والے قدرتی آفات خصوصا سیلاب کی تباہ کاریوں ، اور ان کے نتیجے میں انسانی زندگی کو درپیش مشکلات کے موقع پر متاثرہ لوگوں کی امداد کے حوالے سے سرٹ ٹیم کی کارکردگی ، تجربات اور مستقبل میں حادثات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی اور استعداد کار کو بہتر بنانے کے سلسلے میں پر یزنٹیشن دی ۔ اور کہا ۔ کہ نئے پراجیکٹ میں دس یونین کونسل شامل ہیں ۔ جن میں چار لوئر چترال اور چھ اپر چترال کے یو سیز شامل ہیں ۔ انہوں نے پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے یو نین کونسل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے قیام کو انتہائی ضروری قرار دیا ۔ جبکہ وی سی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی بھی تشکیل دیے جائیں گے ۔ ورکشاپ کے دوران مختلف سوالات اٹھائے گئے ۔ اور مطالبہ کیا گیا ۔ کہ یو سی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے تجربات کو انڈیجنس نالج کے طور پر اہمیت دی جائے ۔ اور کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جائے ۔ شرکا نے اس بات پر زور دیا ۔ کہ نالہ بمبوریت ، رمبور اور ایون کو مستقبل میں محفوظ بنانے کیلئے چینلائزیشن کی جائے ۔ پی سی سی حفاظتی پشتے تعمیر کئے جائیں ۔ آرلی وارننگ سسٹم کی تنصیب ، چیک ڈیمز کی تعمیر ،شجرکاری اور جنگلات پر دباو کم کرنے کیلئے متبادل ایندھن کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
.
اس موقع پر 2015 کے سیلاب کے تجربے سے یہ مطالبہ کیا گیا ۔ کہ کالاش ویلی کو جانے والے نالے کے ایک طرف پیدل راستہ تعمیر کیا جائے ۔ تاکہ ہنگامی مواقع پر اسے استعمال کیا جا سکے ۔ اور سڑکوں کی خرابی کی صورت میں کالاش وادیوں تک پیدل راستے سے رابطہ بحال رہ سکے ۔ فدا حسن نے کہا ۔ کہ کمیٹیز کو ان کی ذمہ داریوں سے متعلق ٹریننگ دی جائے گی ۔ تاکہ بہتر سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں ۔ اس موقع پر شرکا کی طرف سے متفقہ طور پر یو سی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے عہدہ داروں کا چناو عمل میں لایا گیا ۔ جس کے تحت برزنگی خان کالاش رمبور چیرمین ، یاسر خان کراکال وائس چیرمین ، اسرار الدین ایون جنرل سیکرٹری اور حیات الدین بمبوریت انفارمیشن سیکرٹری منتخب کئے گئے ۔

kalash workshop on mountain development chitral akah 2
kalash workshop on mountain development chitral akah 1

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30460