Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آئندہ ماہ ریلیف پیکج میں یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی رسدمیں اضافہ کیا جائیگا..ترجمان

شیئر کریں:

اسلام آباد(آئی آئی پی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن صارفین کو مارکیٹ ریٹس سے کم قیمت پر معیاری اشیا فراہم کررہی ہے،آئندہ ماہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سٹورز پر اشیا خوردونوش کی رسد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے چند اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ملک کے تمام اچھی شہرت کی حامل برانڈڈ کمپنیوں سے خریداری کرتا ہے ان کمپنیوں کی طرف سے ریٹس بڑھنے کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے اشیا کی قمیتوں میں اضافہ کیا ہے۔ لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عام مارکیٹ کی نسبت اس وقت بھی یوٹیلٹی سٹورز کے ریٹس بہت کم ہیں اگر عام مارکیٹ کے ساتھ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی قیمتوں کا موازنہ کیا جائے تو یقینا آپ کو بہت فرق نظر آئے گا۔یوٹیلٹی سٹورز پر اس وقت ڈالڈا گھی 1کلو 210 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 223روپے، ڈالڈا کوکنگ آئل 223 روپے فی لیٹر جبکہ مارکیٹ میں 233 روپے لیٹر دستیاب ہے دل دل بناسپتی 190روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں 195روپے، برکت گھی 190روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں 195روپے، اس طرح میزان گھی 206 روپے کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 214 روپے کا دستیاب ہے۔ترجمان کے مطابق گھی آئل کی طرح دالوں اور چاول کے ریٹس بھی مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہے جیسا کہ سیلہ چاول یوٹیلٹی سٹورز پر 149روپے فی کلو جبکہ مارکیٹ میں 170روپے کا دستیاب ہے۔ باسمتی چاول یوٹیلٹی قیمت 150روپے فی کلو جبکہ مارکیٹ میں 170روپے کاہے دال چنا فی کلو 140روپے جبکہ مارکیٹ میں 160روپے کاہے اس طرح یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب ہر چیز مارکیٹ کی نسبت سستی دستیاب ہے اور اس کی کوالٹی بھی بہت عمدہ ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم ریلیف پیکج کی وجہ سے سارے وینڈرز اور سپلائرز یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ساتھ کاروبار کرنے کو ترجیح دیتے ہے اور بہت سارے وینڈرز اور سپلائرزنے اپنی سپلائیاں بحال کردی ہے اور ان کا سامان ملک بھر کے تمام سٹورز پر پہنچنا شروع ہوگیا ہے اور آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے وزیراعظم ریلیف پیکج کیلئے کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہوگی اور پانچ بنیادی اشیا کے علاوہ گھریلو ضرورت کی ہر چیز معیاری اور سستی دستیاب ہوگی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ اس پیکج کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
.
………………………………
.


شیئر کریں: