Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹی ایچ کیوہسپتال بونی کے حوالے تحریک حقوق اپرچترال سے منسوب خبرکی وضاحت

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ) تحریک حقوق اپرچترال کے جنرل سیکریٹری عبداللہ جان نے اپرضلع کی واحد ہیڈکوارٹرہسپتال بونی کے حوالے سے شائع شدہ خبرکی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال بونی میں ڈاکٹروں کی کمی اور دیگر مسائل کے حوالے سے ایک خبر سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر تحریک حقوق عوام اپر چترال سے منسوب کرکے شائع کی گئی تھی۔ میں عبداللہ جان فریادی جنرل سیکرٹری تحریک حقوق عوام اپر چترال یہ وضاحت کرتا ہوں کہ مذکورہ خبر کا تحریک حقوق عوام اپر چترال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور نہ ہی یہ خبر تحریک حقوق عوام اپر چترال کے کسی زمہ دار فرد کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال بونی کے موجودہ ڈاکٹرز صاحبان اپنی بساط سے بڑھ کر انتہائی زمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جو کہ صرف 3 میل اور 1 لیڈی ڈاکٹر ہے۔ اورسرکاری ڈیوٹی ٹائم سے بڑھ کرکررہے ہیں. جس کیلئے وہ تعریف کے مستحق ہیں. اوراپرضلع کی دولاکھ آبادی کیلئے صرف ایک لیڈی ڈاکٹر کام کررہی ہے جوروزانہ سینکڑوں‌مریضوں کی چیک آپ کے ساتھ الٹراساونڈتک خودہی سر انجام دیتی ہے. جس کی کاوشوں کو ہم سراہتے ہیں.
.
چونکہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دوسری سہولیات کی شدید کمی ہے اس سلسلے میں تحریک حقوق عوام بار ہا مختلف فورمز پہ متعلقہ حکام اور اداروں سے ڈاکٹروں اور دوسرے ضروری سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلے میں مزید جدوجہد کررہی ہے۔ تحریک حقوق عوام اپر چترال ایک مرتبہ پھر متعلقہ اداروں اور حکام کو یاد دہانی کے طور پر گزارش کرتی ہے کہ ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال بونی جو کہ اب ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال کی حیثیت رکھتی ہے میں ڈاکٹروں، اسٹاف، ایمبولینس اور دوسرے ضروری سہولیات کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنائیں بصورت دیگر شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30437