Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قائد اغظم محمد علی جناح کی 144 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے وریجون میں تقریب

شیئر کریں:

موڑکھو(جمشید احمد) بابائے قوم قائد اغظم محمد علی جناح کی 144 ویں یوم پیدائیش کی مناسبت سے حسن البناء ماڈل ہائی سکول وریجون میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت مولانا غلام اللہ نے کی جبکہ پراجکٹ منیجرپتریپ ایس ار ایس پی خادم اللہ مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، عمائیدیں علاقہ، اساتذہ کرام اور سکول کے طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔ مقرریں نے اس دن کی مناسبت سے بابائے قوم قائد اغظم محمد علی جناح کی غظیم قربانیوں اور مسلمانوں کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کئے۔ مقرریں میں شیر باد شاہ ایڈوکیٹ، مولانا اسعد، فہیم اللہ، طالب علم مقرریں میں ایمن شہزادی، طاہر، یسین اللہ،خدیجہ بی بی، مبین اللہ، عرفان الدین،نوشبہ، شائستہ حیات مہریں،وصیف دیگر شامل تھے۔
اسطرح مریہ گل، آرشی ضیاء رضوانہ جمشید،ماجدہ جانی، آنم بنت خادم اللہ، محسن علی شاہ نے حمد،نعت،ملی نعمہ،قائد نظم پیش کیے۔ مہمان خصوصی نے اس دن کے مناسبت سے خطاب کیااور قائد اغظم محمد علی جناح کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور سکول کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔ پرنسپل سکول بشیر اللہ نے تقریب کی شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اخر میں پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء اور طالبات اور اس سال جماعت نہم امتحان میں کشم سے لیکر مژگول تک نمایاں پوزیشن حاصل کر نے والے طلبا اور طلبات میں اے کے ار ایس پی کے واش پراجکٹ نے خصوصی تعاون سے ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کئے گئے۔ اخر میں یہ تقریب صدرمخفل مولانا غلام اللہ کی صدارتی خطاب اور دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی.

warijun mulkhow quaid e azam day celebration 9

warijun mulkhow quaid e azam day celebration 4

warijun mulkhow quaid e azam day celebration 2

warijun mulkhow quaid e azam day celebration 15
warijun mulkhow quaid e azam day celebration 10

warijun mulkhow quaid e azam day celebration 13

warijun mulkhow quaid e azam day celebration 11

warijun mulkhow quaid e azam day celebration 12

 

warijun mulkhow quaid e azam day celebration 14

warijun mulkhow quaid e azam day celebration 3

warijun mulkhow quaid e azam day celebration 5

warijun mulkhow quaid e azam day celebration 6

warijun mulkhow quaid e azam day celebration 7

warijun mulkhow quaid e azam day celebration 8

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30407