
کجو؛ ایک اورنوجوان نے مبینہ طورخودکشی کی، روان سال 17افراد نےخودکشیاں کیں..پولیس
چترال( نمائندہ چترال ٹائمز) تھانہ کوغذی کے حدود میں ایک اورنوجوان نے اپنے گلے میںپھنداڈالکرمبینہ طور پر خودکشی کی ہے . ذرائع کے مطابق کجو گاوںکے رہائشی ثناء اللہ ولد شیرجوان عمر تقریبا 26سال مبینہ طور پر اپنے گلے میںپھنداڈالکراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے . ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکشی کی وجہ بے روزگاری بتائی جارہی ہے تاہم مقامی پولیس لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد مذید تفتیش کررہی ہے .
یادرہے کہ روان سال میں پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ 17ویں خودکشی ہے جن میں پندرہ خواتین اوردو مرد خودکشی کے مرتکب ہوئے.. جبکہ گزشتہ سال 39کیسز ریکارڈ ہوئے تھے.