Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آئی ٹی اے کا اجلاس، آل ٹیچرزایسوسی ایشن کی عبوری کابینہ تشکیل دینے پر غور

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع لوئر چترال کا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔اجلاس میں انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع لوئر چترال کے ممبران اور عہدیداران نے شر کت کی۔اجلاس میں آل ٹیچر ایسو سی ایشن کے انتخابات ملتوی ہونے کے بعد ATA لوئر چترال کے لیے انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن اپنے اتحادی نتظیموں کیساتھ مشاورت کے بعد عبوری کابینہ تشکیل دینے پر مشاورت ہوا۔ اس کے لئے اتحادی تنظیموں کے ساتھ رابطے کئے جائیں گے۔انصاف ٹیچر ایسو یسی ایشن کو فعال بنانے کے لیے ITA کی وی سی سطح پر ممبر سازی کی جا ئے گی۔اجلاس میں ITA کے سابقہ سر گرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لئے تمام اجلاس و تمام دیگر سر گرمیوں کو مر بوط اور منظم طریقے سے کرانے کے لئے لائحہ عمل تر تیب دیا گیا اجلاس میں ITA کے دستور میں چند ضروری ترامیم کے لئے سفارشات پیش کئے گئے جس سے نظر ثانی کے لئے ITA کے کور کمیٹی کے حوالے کی گئی۔اس اجلاس میں تحصیل دروش کے منظم طریقہ کار کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ITA چترال کا اگلا میٹنگ 6 جنوری 2020 ؁ء کو دروش میں منعقد کیا جا ئے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30389