Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چائلڈپروٹیکشن یونٹ چترال کودوبارہ بحال کیا جائے..نیازاے نیازی

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) انسانی حقوق تنظیم کے صدر نیاز اے نیازی ایڈووکیٹ نے محکمہ سوشل ویلفیئر چترال سے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے خاتمے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے اس کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ سی پی یو کے اہلکاروں نے گزشتہ کئی سالوں سے چترال میں بچوں کے حقوق کے سلسلے میں گرانقدر خدمات انجام دی تھی مگر پی ٹی آئی حکومت کی اس اقدام سے ایک خلا پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یونٹ کے نہ ہونے سے اب ستم رسیدہ بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جس کے نتیجے میں بچوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔انھوں‌نے صوبائی حکومت سے چائلڈپروٹیکشن یونٹ کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیاہے .


شیئر کریں: