Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سٹوڈنٹس سوسائٹی نمل اسلام آباد کے زیراہتمام چترال کی تاریخ‌حوالے پروگرام

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)‌ چترال سٹوڈنٹس سوسائیٹی نمل اسلام آباد کی جانب سے کمیونٹی سنٹر آبپارہ اسلام اباد میں گزشتہ دن چترال کی تاریخ اور ثقافت کے لحاظ سے رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر اسرارلدین نے کی جبکہ اشرف صدا مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے۔
.
پروگرام کا باقاعدہ آعاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ بعد ازاں چترال کی جعرافیہ کے لحاظ سے ویڈیو ڈاکومینٹری دیکھائی گئی جبکہ مقررین نے چترال کی تاریخ ، ثقافت اور جعرافیائی اہمیت پر روشنی ڈالیں۔ پروگرام میں کلچرل میوزک شو کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ روایتی موسیقی اور ڈانس سے شرکاء خوب محضوظ ہوئے۔
.
پروگرام میں چترال کے قدیم باشندے کالاش بھرپور انداز میں اپنی ثقافت کا اظہار کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کیے۔ علاوہ ازیں روائتی ملبوسات اور طعام کی نمائش بھی ایونٹ کا حصہ تھیں۔ سٹال میں لگے روائتی ملبوسات کی ڈیزائیننگ اور ہاتھ سے بنے شہ پارے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ روایتی طعام غلمندی، چھیرا شاپک اور دیگر کھانے بھی خوب پسند کیے گیے۔
.
پروگرام میں آئے ہوے تمام شرکاء ایونٹ کو چترال سٹوڈنٹس سوسائیٹی نمل اسلام اباد کی جانب سے شاندار کاوش قرار دئیے۔ ان کا کہنا تھا جنت نظیر چترال کی ثقافت کو وطن عزیز کے طول و عرض میں روشناس کرانے، چترال کی روایتی پروڈکٹ کی تشہیر اور وادی کو سیروسیاحت کا مرکز بنانے کے لیے بار بار اس قسم کے ایونٹ کا انعقاد ناگزیر ہے۔ ایونٹ کی کامیاب انعقاد کے لیے معاونت کرنے پر جواداحمد دوست بحیثیت چیئرمین چترال سٹوڈنٹس سوسائیٹی نمل نے Hashoo foundation ، ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن ، الطاف رومی ، میر اعظم ، مولانا عمر ، مولانا برہان ، محمد ذاہدین ذاہد ، عبدالجہان ، قاسم یفتالی ، معروف صحافی وسماجی شخصیت محمد علی مجاہد و دیگر معاونین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا-
numl uni chitrali program students 5

numl uni chitrali program students 4

numl uni chitrali program students 2

numl uni chitrali program students 3


شیئر کریں: